1

رفح کراسنگ کے گیٹ پر ایندھن سے بھرے ٹرک غزہ میں داخلے کیلئے پہنچ گئے۔ 13یرغمالیوں کا پہلا گروپ شام 4 بجے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل بدلے میں آج 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ عارضی جنگ بندی کے دوران انتہائی ضروری انسانی امداد بھی مصر سے غزہ پہنچنے کی توقع، حماس کا کہنا ہے روزانہ 200امدادی ٹرک اور ایندھن کے مزید ٹرک غزہ پہنچیں گے۔ ہرروز 1لاکھ 30ہزار لٹر ڈیزل ، گیس کے 4ٹرک غزہ جانے کی اجازت ہو گی۔

2

غزہ پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئیں، جنگ بندی کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے انتباہ جاری کر دیا۔ فلسطینیوں کو شمالی غزہ کا رخ نہ کرنے کا مشورہ، شمالی غزہ اب بھی وار زون ہے ، عارضی جنگ بندی کے بعد واپس لوٹنے والے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں، نوجوانوں نے ملبے تلے دبے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ زخمیوں اورلاشوں کو بھی نکالنے کی کوششیں  ،مناسب آلات نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

3

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 59ہزارپوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ آج بھی 100انڈیکس میں تقریبا 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یکم نومبر سے اب تک 100انڈیکس میں 7500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے ۔

4

190ملین پائونڈاسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکمنامہ جاری، علی ظفر ایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ اور معاہدے کا ریکارڈ دے دیا، قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش، کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید ریمانڈ چاہیے، عدالت 10 کے بجائے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے ۔ وکلا صفائی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا رقم منتقلی، اراضی منتقلی سے سروکار نہیں  ،

5

شہبازشریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں، سابق وزیراعظم کی بریت پر احتسااب عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری، کہا نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد ضمنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔ اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔ بریت کی درخواستوں کو منظور کیاجاتا ہے ۔

6

کراچی میں سابق ایس ایس پی سائوتھ کے فارم ہائوس سمیت تاجر کے گھر ڈکیتی کے مزید 3ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان ساابق ایس ایس پی ساوتھ کا انفارمر شامل ، تینوں ملزم ڈکیتی کے وقت تاجر کے گھر میں موجود تھے، 2 ملزم اورنگی میں پولیس کیلئے مخبری کا کام کرتے ہیں، زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کی ٹیم کا کوئی کارندہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔ ایس ایس پی سائوتھ، زیرتربیت ڈی ایس پی سمیت 5افراد کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ۔ ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ تحریری بیان مسترد کردیا گیا۔

7

خیبرپختونخوا میں سابق وزیر خزانہ مظفرسید نے پی پی پی کو خدا حافظ کہہ دیا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ، مظفر سید نے پرویز خٹک اور محمود خان نےملاقات کی تھی ۔

8

باب دوستی سے تجارتی سرگرمیان پانچویں روز بھی معطل، درآمدات،برآمدات،ڈائون ٹرانزٹ سمیت تمام کسٹم کلیئرنس آپریشن بند، کسٹم حکام کا کہناہے ایکسپورٹ معطلی سے تاجروں کو کروڑوں کو نقصان پہنچا ہے ۔