1

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ، غزہ میں کئی خاندان اور بچے شہید ہو گئےغزہ میں اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ، اسرائیل سمجھ رہا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ دب جائے گا، مگر فلسطین کا مسئلہ مرکزی حیثیت اختیارکر گیا۔ فلسطین کی آزاد ریاست ہی مسئلے کا حل ہے۔ حماس کے پاس 250اسرائیلی قیدی ہیں۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا سینیٹ میں اظہار خیال،

2

ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کا عزم، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ چین اور خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

3

ملکی برآمدات کو 100ارب ڈالرز تک پہنچانے کا مشن، وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے حکمت عملی تیار کر لی ، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسلز قائم کی گئی ہیں، چینی سفیر کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے پلان پر بات چیت ہوئی ، آئندہ ماہ پاکستان کے صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کروں گا۔ گوہر اعجاز

4

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، دو نکاتی ایجنڈے ، ملک کی مجموعی امن وامان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 14نومبر کےکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔

5

چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کی تفصیلات سینٹ میں جمع، 26جولائی 2023تک 11ارب46کروڑ روپے سے زائد موصول، سرکاری سرمایہ کاری میں منافع کی صورت میں 6ارب 29کروڑ 59 لاکھ حاصل، فنڈز کی رقم کی مالیت 17ارب 86کروڑ 28لاکھ 76ہزار ہو چکی ۔ اکائونٹس سے کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں ۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر

6

فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی، بلاول نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔ فرحت اللہ بابر نے استعفے پر آصف زرداری کو ٹیلی فون کر کے اعتماد میں لیا۔ پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں  گے۔

7

الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر جلد فیصلے کی درخواسست پر سماعت، کافی سارے معاملات ایک ساتھ چل رہے ہیں ، آئندہ ہفتے آپ کی درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس، عدالت نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ۔

8

آشیانہ اقبال ریفرنس ، شہباشریف سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری، ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونےکا کوئی امکان موجود نہیں، سپلمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔ کسی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے ، عدالت شہبازشریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے ، تحریری فیصلے کا متن