خبر نمبر1
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال بہت گمبھیر ہے اسرائیل خواب دیکھ رہا تھا فلسطین کا مسئلہ دب جائے گا مگر یہ اب مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔۔۔
خبر نمبر2
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاڈلہ قرار دے دیا کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا عام شہری سوچ بھی نہیں سکتا سائفر کیس میں پیش کرنے کی عدالتی حکم کو من و عن تسلیم کریں گے مزید بولے نگران حکومت نون لیگ کو کوئی فیور نہیں دے رہی ہمارے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے اور قابل احترام ہیں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے مکمل معاونت کی یقین دہانی۔۔۔
خبر نمبر3
190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روزہ توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کیس میں ضمانت کے لیے چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ درخواست بھی دائر کر دی ہائی کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا۔۔۔
خبر نمبر4
نگران وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا آرمی چیف اور دیگر ممبران شریک ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر5
ملکی معیشت پر اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم ساڑھے 40ہزار ارب تک پہنچ چکا دستاویزات کے مطابق صرف سود کی مد میں ہی ادائیگیوں کا بہت 672 ارب روپے ہے وزارت خزانہ نے ملکی اندرونی قرضوں کی ری پروفائلنگ پر کام شروع کر دیا ادھر روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں انفلوز سات ارب ڈالرز پر آگئے اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی صورتحال بہتر ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد بحال ہوا۔۔۔
خبر نمبر6
یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کے خاتمے کے لیے پیشرفت یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی ایاسا سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کی جانچ پڑتال کرے گا پاکستانی طیاروں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں۔۔۔
خبر نمبر7
ڈیم فنڈ کے تحت جمع رقم کی تفصیلات سینٹ میں پیش نگران وزیر خزانہ کے مطابق ڈیم فنڈ کی مجموعی مالیت 17 ارب 86 کروڑ 29 لاکھ روپے تک جا پہنچی اکانٹ سے اب تک کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا اسٹیٹ بینک کے ملازمین کی بھاری تنخواہوں پر اعتراض وزیر خزانہ نے جواب دیا بینکنگ سیکٹر کی تنخواہیں بہت بڑھ چکی اس لیے اہم تھا کہ اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اچھی ہو۔۔۔
خبر نمبر8
نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کراچی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہم سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پر برس پڑے چار دن میں صفائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم کہا تمام اداروں کو کہہ چکے مگر شہر کی حالت بہتر نہیں ہوئی گٹر ابل رہے ہیں کھمبوں میں کیبلز کے جال بنے ہیں خوبصورتی تو دور کی بات صرف مسائل تو حل کر دیں۔۔۔
خبر نمبر9
کراچی میں پولیس ڈکیتی کیس میں گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان سے تفتیش سے متعلق ڈائری اور بیان طلب کر لیئے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان گرفتار دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔۔۔
خبر نمبر10
دو ماہ بعد ہماری حکومت آ جائے گی پھر تم لوگوں کا کیا ہوگا خیرپور میں قتل گھریلو ملازمہ فاطمہ کے والدین کو ایک بار پھر ملزمان دھمکیاں دینے لگے مقتولہ کے والدین نگران حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ادھر کیس میں گرفتار چار ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاز شاہ، اور امتیاز مراسی مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ۔۔۔
خبر نمبر11
مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی مانند ہے جس کے حصے ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کا فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ مزید کہا کہ مسلمان آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں فلسفہ تقوی پر مضبوطی سے کاربند رہیں امام کعبہ کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔۔۔
خبر نمبر12
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کی تربیتی کیمپ کا دوسرا روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بالنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی حسن علی نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کی اسٹیڈیم آمد ٹیم کا پریکٹس سیشن دیکھا اسٹیڈیم میں نوجوان کرکٹرز داخل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔۔۔
خبر نمبر13
دو قومی کرکٹرز کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز لاہور میں امام الحق کی شادی پر قوالی نائٹ کا اہتمام بابراعظم اور سرفراز احمد سمیت دیگر پلیئرز بھی رنگ میں رنگ گئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جوڑے نے فوٹو شوٹ بھی کرایا ادھر پھول نگر میں فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب سجی تو کرکٹر کے اہل خانہ اور دوستوں نے خوب انجوائے کیا۔۔۔
خبر نمبر14
اور خوشبو کو اشعار بھی پرونے والی منفرد طرز سخن شاعرہ پروین شاکر کا 31واں یوم پیدائش اردو شاعری کو نیا لہجہ دیا شعر کونسائی احساسات سے مالا مال کیا پروین شاکر کی شاعری اردو ادب کے افق پر ماہ تمام کی صورت دمکتی رہے گی۔۔۔


