1

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر پروفائل پکچر تبدیل کر دی، بلاول نے والدہ کے ساتھ گزرے لمحات کی تصویر کو پروفائل کا حصہ بنایا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نجی طیارے پر اچانک دبئی روانہ،

2

چند ہفتوں میں ایس آئی ایف سی سے اچھی خبریں ملنے والی ہیں، علاقائی ملکوں سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہونے جا رہے ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تقریب سے خطاب، کہا آرمی چیف نے کراچی ، لاہور میں تاجروں سے ملاقات کی۔ ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پی آئی کی نجکاری اولین ترجیح ہے ۔ اداروں سے ریونیو کمائے بغیرملک ترقی نہیں  کرسکتا۔

3

آئی جی اسلام آباد نوازشریف کی ہائیکورٹ آمد پر سیکیورٹی یقینی بنائیں ، اپیلوں کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت نمبر 1میں داخلہ پاسز سے مشروط، قانونی ٹیم کے 15وکلا کو عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، سرکلر رجسٹرار آفس ، اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط پر سرکلر جاری کر دیا۔ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30صحافیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

4

فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن کا بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ، سابق آئی جی خالد خٹک ، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا جائے گا۔ سابق آئی جی پنجاب کیپٹن عارف حسین بھی 27نومبر کو طلب، تحقیقاتی کمیشن نے وڈیوز کے لیے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا۔

5

ابلتے گٹر، کوڑے کے ڈھیر، نگران وزیراعلیٰ کراچی میں گندگی پر برہم ، کم شنر کراچی نے شارع فیصل کی تزئین و آرائش پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے کہا شہر کی خوبصورتی تو دور کی بات پہلے کراچی کے مسائل تو حل کریں ، کراچی میں گٹر ابل رہے ہیں ہر طرف گندگی ہے کسی کو معاف نہیںکروں گا، صفائی کرنےوالی کمپنیوں کو عوام کا پیساا دیتے ہیں۔ سولڈ ویسٹ کے لوگ 4 دن میں شہر صاف کر کے رپورٹ دیں، مقبول باقر کی ہدایت، اجلاس سے غیر حاضر رہنے پر ٹائون میونسپل افسر بلدیہ معطل ، سندھ ماڑی پور ٹائون میونسپل کمشنر کو ہٹانے کا حکم

6

سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی اے ٹی سی میں سماعت، عدالت نے 3ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ امید علی ، عاقل اور غلام سرور کو پولیس نے 4روز قبل کچے سے گرفتار کیاگیا۔

7

اسٹیٹ بینک ملازمین کی 40لاکھ تنخواہ تو ظلم ہے ، سینیٹر وینش کمار نے کہا خود مختار ادارہ ہونے کا مطلب یہ نہیں تنخواہ 40 لاکھ کر دیں۔ پلوشہ خان نے کہا ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک کیا کرتے ہیں کہ انکی تنخواہ 40 لاکھ ہے ؟ہم سینیٹروں کی تنخواہ 1لاکھ 60ہزار ہے ۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سینیٹ میں وضاحتیں پیش کرتی رہیں،

8

آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتےہیں۔ امام کعبہ کا فیصل مسجد میںنماز جمعہ کا خطبہ وامامت، امام کعبہ گزشتہ روز 6روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے تھے۔ک