1
ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے کمیشن نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، آرمی چیف کی خصوصی طور پر شرکت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حکومت کے ساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا ، چین اور خلیجی ممالک کی سرمایہ کار کے امور کا جائزہ اب تک کے اقدامات پر اطمینان کااظہار
2
بلاول بھٹو زرداری نجی مصروفیات کے باعث دبئی چلے گئے ۔ گزشتہ چند روز سے سیاسی منظر نامے پر متحرک رہے ، پشاور سمیت مختلف ورکرز کنونشن سے خطاب کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی 27نومبر کو واپس آئیں گے ، وطن واپس پہنچنے کے بعد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کے درمیان اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ، دبئی کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، پیر کو وطن واپس پہنچیں گے ، پارٹی ترجمان فیصل کریم کنڈی
3
نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، جرم ضعیفی کی سزا سے بچنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہوگا۔ انشاء اللہ پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے۔ شہبازشریف کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں گفتگو، نوازشریف اور مریم نواز بھی مری سے واپس جاتی امرا پہنچ گئے ۔
4
کراچی میں نون لیگ ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور اے این پی رہنمائوں کی بیٹھک، ہم نے طے کر لیا ایک دوسرے کی طاقت بنیں گے، نگران وزیراعلیٰ سندھ تمام کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں ، الیکشن کمشنر سندھ بھی اپنی عزت کا خیال کریں ، ہماری برداشت ختم ہوئجی تو کچھ نہ کچھ اقدامات کریں گے، بشیر میمن کی وارننگ، انشاء اللہ سندھ میں ہم اپنی حکومت بنائیں گے، لوگوں کو بدحالی سے باہر نکالیں گے۔ سندھ ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا، مصطفی کمال کی گفتگو، صوبے میں بھتہ خوری سسٹم کا خاتمہ کریں گے، ملکر آگے بڑھیں گے ، رہنما اے این پی شاہی سید
5
فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا، اسموگ کا روگ برقرار، فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 280تک پہنچ گیا۔ کراچی کی فضا بھی آلودہ ، آلودہ فضا میں سانس لینا بھی دشوار ، شہری اسموگ سے بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین کا سانس کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت، ماسک کے استعمال اور گھروں میں رہنے کا مشورہ
6
لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کے لیے 35کروڑ روپے کا تخمینہ ، سموگ کی روک تھام کیلئے کلائوڈ سیڈنگ کرنے سے متعلق سمری سیکرٹری خزانہ کو ارسال، حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے۔ مصنوعی بارش کرنے کے لیے کلائوڈ سیڈنگ راکٹ فائر کیے جائیں گے۔
7
نگران وزیراعظم سے امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کی ملاقات، امام کعبہ نے پاک سعودی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا، سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ، انوار الحق کاکڑ کی گفتگو، غزہ میں امدادی سامان فوری پہنچانے کے لیے راہداری کے قیام پر زور، امام کعبہ نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ۔
8
نگران وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت تمام سوک ایجنسیز کا اجلاس، اجلاس میں غیر حاضر رہنے پر بلدیہ کے ٹئاون میونسپل افسر معطل، ماڑی پور ٹائون میونسپل کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ٹائون میونسپل افسران اپنے علاقوں میں جاتے ہی نہیں ، جب افسران علاقوں میں نہیں جائیں گے تو عوام کے مسائل کیسے حل ہونگے ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی گفتگو
9
سکھ مذہب کے بانی بابا گورونان کا 554واں جنم دن ، تین روزہ تقریبات 25سے 27نومبر تک جاری رہیں گی۔ برطانیہ امریکا کینیڈا سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد جاری، یاتری ڈیرہ صاحب ، پنجہ صاحب ، ننکانہ صاحب ، کرتارپور جائیں گے ۔


