1
اسلامی ممالک بشمول پاکستان نےا سرائیل اور دنیا پر دبائو ڈالا، او آئی سی نے سیز فائر کی کوششیں کی،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا سینٹ میں خطاب ، کہا ہم زخمیوں کو پاکستان میں طبی سہولیات دینا چاہتے ہیں ، اردن اور مصر سے رابطے میں ہیں، مریض لانے کے لیے اسرائیل کی اجازت چاہیے ، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق بولے جو سامان غزہ جاتا ہے وہ امدادی سامان پہلے اسرائیل جاتا ہے ، پھر اسرائیل سے چیک ہو کر واپس رفح آتا ہے ، اسرائیل سرجیکل آلات بھی غزہ نہیں جانے دیتا، مسلم دنیا اسرائیل کی اجاازت کے بغیر غزہ کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں بھجوا سکتی۔
2
القادر ٹرسٹ 190ملین پائونڈ کیس مٰں نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش، نیب کی دوسری ٹیم بھی تفتیش کے لیے پہنچ گئی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کو مزید تفتیش کی اجازت دی تھی ۔ اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا، دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کا 9مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار، وکلا کی ٹیم کے بغیر پیش ہونے سے معذرت، وکلا کی موجودگی میں 9مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے ، اٹک پولیس شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے بعد روانہ ہو گئی ۔
3
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس ختم، درخواست گزار نے تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لے لیا۔ اسلام آباد کے سول جج کی عدالت میں موقف اپنایا کہ تکنیکی بنیادوں پر کیس واپس لینا چاہتے ہیں ، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔ درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کا الزام لگایا تھا۔
4
رہنما پی پی شازیہ مری نے کہا بلاول ذاتی مصروفیات پر دبئی گئے ہیں ، 4پی والی پارٹی آمریت میں بنانا پڑی تھی ، آمر چاہتے تھے بے نظیر بھٹو کو الیکشن سے باہر رکھا جائے ۔ ناصر شاہ بولے کہ بلاول بھٹو اچانک دبئی نہیں گئے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز خیبرپختونخوا کا دورہ ملک کر کے دبئی روانہ ہوئے باپ بیٹے میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔
5
ملکی عمومی اور معاشی صورتحال سے مایوس پاکستانیوں کی شرح میں کئی سال بعد واضح کمی ، پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہونے لگا، اپسوس کے سروے میں 98فیصد افراد مایوس تھے ۔ اب یہ شرح 10فیصد کم ہو کر 88فیصد رہ گئی ۔ ملکی سمت درست کہنے والوں کی شرح 10فیصد اضافے کے بعد 12فیصد ہو گئی ۔ کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں ملکی معیشت کو کمزور کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 16فیصد کمی کے بعد 60فیصد پر آ گئی ، مستقبل میں معیشت سے پرامید پاکستانیوں کی شرح 23فیصد اضافے کے بعد 33فیصد ہو گئی ۔ مستبقل میں معیشت سے مایوس پاکستانیوں کی شرح بھی 25فیصد گھٹ کر 41فیصد پر دیکھی گئی ۔
6
نگران حکومت کا ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدام ، ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق، ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے۔ نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔ دونوں اداروں کی اعلیٰ کمیٹی قائم، چیہئرمین نادرا سربراہ ہوں گے۔
7
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الٰہی نے صحت کارڈ کی بندش کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ نگران حکومت کے پاس صحت کارڈ بند کرنے کا اختیار نہیں ، صحت کارڈ سہولت کو بحال رکھا جائے ۔
8
لوئر دیر میں تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا جلسہ ، پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی نئے پاکستان کے نام پر ایا اور کوئی اسلام کے نام پر آیا ، کسی نے کچھ نہیں کیا پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی ایک فرعون ہیں ، وہ ممبران سے نفرت کرتے تھے پرویز خٹک نے کہا وہ احد ممبرز تھے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب دیا، صحت کارڈ، بی ار ٹی اور موٹر وے منصوبے انہی کے شروع کیے ہوئے ہیں ۔ ہم امن اور قرضوں سے نجات چاہتے ہیں ۔