1
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، نئی تاریخ رقم، ہنڈریڈ انڈیکس 59ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ انڈیکس میں 186پوائنٹس کااضافہ، 59ہزار86پر پہنچ گیا۔
2
ہم نگران حکومت ہیں سیاستدان نہیں ، ایک بات سیکھ لی ٹیم ورک سے ہدف پورا کرنا آسان ہوتا ہے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور میں تقریب سے خطاب ، کہا بہت جلد ہم مشکلات پر قابو پا لیں گے ، شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
3
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے اثاثوں ، گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 2022-23کے گوشوارے 31دسمبر تک جمع کرائے جائیں ، اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں ،واجبات کے گوشوارے بھی جمع کرانے ہوں گے ۔
4
کراچی میں بارش اور سردی انٹری دینے کو تیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج رات سے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ، کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، کل اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی
5
پاکستان کی نڈر اور دلیر بیٹی مریم مختیار کی شہادت کو 8برس بیت گئے ۔ پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کا 8واں یوم شہادت، جرات و بہادری پر مریم مختیار کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
6
یورپ ، برطانیہ کیلئے پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کا امکان ، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26نومبر کو کراچی پہنچے گی ۔ ٹیم سول ایوی ایشن کے تمام شعبہ جات کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی ۔ کامیاب اسسمنٹ کے بعد پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کا امکان ہے ۔
7
بابراعظم نمبر ون کھلاڑی قرار، ذکا اشرف کی سرفراز کو بھی شاباش، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد، کپتان ، کوچ اور چیف سلیکٹر سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی کیمپ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ٹیم 3ٹیسٹ کی سیریز کیلئے 30نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ پہلا ٹیسٹ 14دسمبر کو شروع ہوگا۔