1

4روزہ جنگ بندی کے بعد مصر سے امدادی ٹرک غزہ میں داخل،غزہ میں 85 ٹرک داخل ہوئے 2 ایمبولینسز بھی مہیا کر دی گئیں ، امدادی سامان میں خوراک ، پانی ، ادویات موجود، ٹرک اقوام متحدہ کی تنظیموں کے حوالے کر دئیے گئے ۔ غزہ کی جنوبی پٹی میں سرائیلی طیاروں کی پروازیں بند، قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضحی جنگ بندی کو مانیٹر کرے گا۔ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کیلئے آپریشنز روم قائم کردیا گیا۔

2

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے اعزاز ہے ، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں مین جڑے ہیں ۔ سعودی عرب پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے ۔ آرمی چیف سید عاصم منیر

3

ملکی مستقبل کے بارے میں مایوسی پھیلانے والے ناکام ہونگے ، پاکستان اب نیچے نہیں بلکہ اوپر جائے گا، نگران حکومت محدود وقت کے لیے آئی ، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کے جا رہے ہیں ، بہت جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایئر وار کالج کورس کے شرکا سے خطاب ،

4
چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کی تفصیلات سینٹ میں جمع، 26جولائی 2023تک 11ارب46کروڑ روپے سے زائد موصول، سرکاری سرمایہ کاری میں منافع کی صورت میں 6ارب 29کروڑ 59 لاکھ حاصل، فنڈز کی رقم کی مالیت 17ارب 86کروڑ 28لاکھ 76ہزار ہو چکی ۔ اکائونٹس سے کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں ۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر

5
کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، کابینہ نے منظوری دیدی،نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دیدی، ایم او یوز پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگروو کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔

6
نواز شریف کل سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،نواز شریف کل صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس پہنچیں گے، سابق وزیر اعظم کل چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔نواز شریف دوپہر کو خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف لیگی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

7
عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر 34 سالہ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔آل راؤنڈر نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔