1
غزہ میں 48دن بعد 4روزہ جنگ بندی ، حماس نے 13یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ 12تھائی شہری بھی ریڈ کراس کے حوالے ، اب اسرائیل بدلے میں 39فلسطینی رہا کرے گا۔ 4روز میں 50یرغمالی رہائی پائیں گے۔ اسرائیل میں فلسطینی 150رہا کیے جائیں گے۔ اسرائیلی فوج کی فلسطینی خاندانوں کو شمالی غزہ کا رخ نہ کرنے کی تنبیہ ، جہازوں سے دھمکیاں آمیز پمفلٹ گرائے ، شمالی غزہ آنے والوں پر اسرائیلی فائرنگ، عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ شہر اور شمالی غزہ پر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔ جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع متوقع، جنگ بندی پر معصوم فلسطینی بے خوش، عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں بدلنے کی دعا
2
قطری عدالت نے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کیخلاف بھارتی اپیل منظور کرلی۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل کو منظور کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی اپیل پر کہا ہےکہ اس اپیل کا جائزہ لیا جارہا ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
3
جنگ بندی کا پہلا روز، حماس نے تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔قبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔
4
وزارت تجارت نے ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچائی جائیں گی۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
5
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 15ہزار 700 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا مارکیٹ میں ایک لاکھ84 ہزار 928 روپے کا ہوگیا ہے۔


