اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کی جانب سے درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینچ بھی تشکیل دے دیا ۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔

اس ضمن میں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔