اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے میں اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ سماعت 28 نومبر کو ہو گی

تفصیل کے مطابق درخواست گزار شہری عاطف علی کی جانب سے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 28 نومبر کو سماعت ہو گی ۔

شہری عاطف علی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔