اسلام آباد(ای پی آئی )اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب عدالت میں پیش نہیں ہوئیں انسداددہشتگردی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیل کے مطابق لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں جبکہ جاوید لطیف سمیت دیگر شریک ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا اور ملزمان کے وکلاء کو مشاورت کرنے کی مہلت دیدی۔
عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیاتھا۔


