لاہور ہائیکورٹ (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں آئنی مدت مکمل ہونے پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر مؤثر ہو چکی ہے۔درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم نہیں رہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔


