خبر نمبر 1

کروڑوں لوگوں کے نمائندوں کو پانچ بندوں نے اٹھا کر باہر پھینک دیا جہاں آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائے تو ملک کیسے چلے گا سابق وزیراعظم نواز شریف کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب بولے ان کو نکال کر ایسے بندے کو لایا گیا جسے سوائے گالیوں کے کچھ نہیں آتا تھا معاشرے اور کلچر کو تباہ کر دیا گیا اسے لانے والے بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وہ خود جو ملک کا حال ہو گیا اسے ٹھیک کریں گے۔۔۔

خبر نمبر 2

ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا نواز شریف کو مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ گئے رل گئے آج وفاداریاں بدلنے اور معافی تلافی کرنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں 8 فروری کو نواز شریف پھر وزیراعظم بنیں گے۔۔۔

خبر نمبر 3

پاک فوج میں احتساب کی ایک اور مثال دو ریٹائرڈ افسران کا کورٹ مارشل بغاوت کا جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنا دی گئی رینک بھی ضبط آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز عدالت نے ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سات اور نو اکتوبر کو سزائے سنائیں عادل راجہ کو 14 سال قید با مشقت اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی دونوں کو بغاوت پر اکسانے جاسوسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرے کی دفعات کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی عدالت کی ہدایات کے تحت مفرور ملزمان کی ذاتی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جا چکی بینک اکانٹس منجمد آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔۔۔

خبر نمبر 4

مفرور عادل راجہ اور حیدر مہدی کا ٹرائل غیر حاضری میں ہوا دونوں نے پیش ہونے کی ہمت تک نہ کی ملزم عادل راجہ کے خلاف سات مئی 2023 کو تھانہ جنوبی لاہور کینٹ میں مقدمہ درج ہوا عادل راجہ کو سمن کی وصولی سفارتی ذرائع کے ذریعے کرائی گئی دوسرا سمن 22 اگست کو جاری کیا گیا پیشی کے لیے 30 دن کا وقت ملا مگر مفرور ملزم پیش نہ ہوا عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر راجہ عادل کو سات اکتوبر کو سزا سنائی ملزم حیدر مہدی کو پہلا سمن 26 جون اور دوسرا 28 اگست کو جاری ہوا سمن بذریعہ کینیڈا ڈاک رجسٹرڈ میل کے ذریعے بھیجے گئے مگر وصول کیے بغیر واپس کر دیے گئے دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق کونسل بھی مہیا کی گئی تھی۔۔۔

خبر نمبر 5

عادل راجہ اور حیدر مہدی کو سزائیں قومی سلامتی کے تناظر میں بہت اہم اقدام ہے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہر قانون نے فیصلہ درست اور بروقت قرار دے دیا بابر علا الدین بولے دونوں دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں دشمن چاہتا ہے نوجوان نسل کو فوج سے متنفر کیا جائے مسعود احمد خان نے کہا پاک فوج کی خود احتسابی ہی کی وجہ سے یہ ادارہ نمایاں ہے ماہر قانون حافظ احسان احمد کہتے ہیں ایسے مجرمان کو سزائیں دلوانے کے لیے قانون موجود ہے امید ہے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی بولے جو وطن کا غدار ہو اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔۔۔

خبر نمبر 6

کراچی میں ایک اور ہولناک آگ 11 جانیں لے گئی راشد منہاس روڈ پر کثیر المنزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی جھلس کر اور دم گھٹنے سے 11 افراد جانبحق چھ کی حالت تشویش ناک ہے متاثرین کے اہل خانہ غم سے نڈھال اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے آگ پر قابو پا لیا گیا کولنگ کا عمل جاری ریسکیو اور فائر برگیڈ کے مطابق مرض سے 46 افراد کو نکالا گیا ا کے باعث دفاتر کے ساتھ درجنوں دکانیں اور قیمتی سامان بھی جل گیا نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کا انکھ کے باعث اموات پر گہرے دکھ کا اظہار زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کمشنر اس میں کراچی سے واقع کی رپورٹ مانگ لی۔۔۔

خبر نمبر 7

آر جے شاپنگ مال میں صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب آگ لگی عمارت میں آگ بجھانے والے آلات تھے نہ ہی ہنگامی اخراج کا راستہ تھا چیف فائر برگیڈ اشتیاق احمد کا انکشاف ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ ٹاپ فلور پر رکھے ہوئے جنریٹر میں لگی اور دیگر منزلوں تک پھیلی چوتھا پانچواں اور چھٹا فلور دھوئیں سے بھر گیا گہرے دھوئیں کے باعث فائر فائٹرز بھی متاثر ہوئے کثیر المنزلہ عمارت کی اوپر کی منازل پر دفاتر کال سینٹرز اور سافٹ ویئر ہاسز ہیں جہاں نائٹ شفٹ میں کام جاری تھا آگ اور دھونئیں کے باعث ورکرز کو نکلنے کا موقع نہ ملا ڈاکٹر کے مطابق جانبحق افراد کے جسم پر جلنے کے زخم ہیں عمرے 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔۔۔

خبر نمبر8

میئر کراچی مرتضی وہاب کا عمارت میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا اعلان بولے آگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیا پر افسردہ ہیں تحقیقات کی جائیں گی کہ آگ کیسے لگی مرتضی وہاب نے پیپلز پارٹی میں تنا کی بھی تردید کر دی کہا بلاول کا دبئی دورہ پہلے سے شیڈیول تھا وہاں پوری فیملی نے اکٹھے ہونا تھا میئر کراچی نے شیر پاو کالونی میں سٹار سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 9

آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے آراوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کر لیا عدلیہ سے جواب نہ آنے پر الیکشن کمیشن کا بیوروکریسی سے آراوز لگانے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنرز کو قومی اسمبلی کے حلقوں میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کیا جائے گا ادھر الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا۔۔۔

خبر نمبر 10

اسموگ پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کے اثرات لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی فضائی معیار کے لحاظ سے پہلے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا بھارتی شہر نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پر موجود انسداد اسموگ کے لیے پنجاب کی چھ ڈویژنز میں آج بھی لاک ڈان تعلیمی ادارے بند رہے مارکیٹس تین بجے کھولی گئیں۔۔۔

خبر نمبر 11

جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی سالوں سے قید فلسطینی اپنے گھر پہنچے تو ہر طرف خوشی کا سماں کئی سال بعد اپنوں سے ملنے پر آنکھیں نم بچوں کو دیکھ کر مائیں آبدیدہ ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو پڑے 11 سال بعد رہائی ملنے والا قیدی اسرائیلی تشدد کے باعث ذہنی توازن کھو چکا اہل خانہ کو بھی نہ پہچان سکا فلسطینی قیدیوں کے بسیں رملہ پہنچنے پر فلسطینیوں کا جشن اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور بھوکا رکھا جا رہا ہے جیل میں قیدی بھوک سے مر رہے ہیں رہا ہونے والوں کا انکشاف جنگ بندی کا آج دوسرا روز مزید قیدیوں کا تبادلہ ہوگا چار روز میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کے بدلے 150 فلسطینیوں کی رہائی ہوگی روزانہ کی بنیاد پر 2 امدادی ٹرک اور چار ایندھن کے ٹینکرز بھی غزہ پہنچیں گے۔۔۔

خبر نمبر12

قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ جنگ کے خاتمے کا نام نہیں حماس کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھیں گے اسرائیلی وزیراعظم نے نیتن یاہو کی ڈھٹائی ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیل بگاری نے کہا جنگ بندی کے دوران فوج اگلے مرحلے کی تیاری مکمل کر لے گی ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے امریکہ کے کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوشاں ہیں تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرایا جا سکے مزید بولے اب وقت آگیا ہے کہ دو ریاستی حل پر کام کیا جائے۔۔۔

خبر نمبر 13

سات اکتوبر سے جنگ بندی تک غزہ میں قیامت برپا 14854 نہتے فلسطینی جامع شہادت نوش کر گئے شہدا میں 6150 بچے 4 ہزار سے زائد خواتین شامل تین ہزار سے زائد طلبا آنکھوں میں مستقبل کا خواب لیے دنیا سے چلے گئے اسرائیل کی گولہ باری سے 36 ہزار افراد زخمی 7 ہزار لاپتہ ہو چکے غزہ کی 60 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی 17 لاکھ فلسطینی بے گھر طبی عملے کے 207 سول ڈیفنس کے 26 ارکان بھی شہادت کے رتبے پر فائز 56 صحافی اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج نے 225 فلسطینیوں کو شہید کیا زیر حراست 111 فلسطینیوں کی بھی جان لے لی گئی نو لاکھ شہریوں نے اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لی دہشت گرد اسرائیل نے ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی تباہ و برباد کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 14

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کر لیا خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کر دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاورمانیکا نے بیان بھی ریکارڈ کروا دیا مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی آئندہ سماعت پر باقی گواہان مفتی سعید اور چوھدری اور محمد لطیف طلب۔۔۔

خبر نمبر 15

مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی لگ پتہ جائے گا جب عوام نے ووٹ لینے نکلیں گے شیخ رشید کا نام لیے بغیر لیگی قیادت پر طنز اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر گفتگو میں بولے الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آ جائے نو مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیع کی عبوری ضمانت میں نو دسمبر تک توسیع۔۔۔

خبر نمبر 16

نون لیگ کے لیے لیول پیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا وہ تو آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جاوید لطیف کا کہنا ہے ملک آج جہاں کھڑا ہے یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے انتخابات وقت پر ہونا ضروری ہیں اشتعال انگیز گفتگو کیس میں عدالت پیشی پر جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔۔۔

خبر نمبر 17

پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا معاشی طور پر جلد اچھی خبریں آنے والی ہیں صحت کے شعبے میں بھی سہولیات دے رہے ہیں اب ڈاکٹرز بھی ذمہ داریاں نبھائیں نگران وزیراعلی کا ڈاکٹرز کی تقریب سے خطاب محسن نقوی کا لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ بند روڈ پر پراجیکٹ پر رات کی شفٹ غائب ہونے پر محسن نقوی برہم داتا دربار آئی ہسپتال میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے بہت سے نقوی نے ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے پر ناقص انتظامات پر ہسپتال کیمراز کو ہٹا دیا۔۔۔

خبر نمبر 18

طالبان حکومت نے خواتین کے ساتھ صحافیوں اور میڈیا کارکنان پر بھی زمین تنگ کر دی اپریل کے بعد سے خواتین صحافیوں پر مکمل پابندی عائد سوشل میڈیا ایپس پر بھی پابندی کا سلسلہ جاری انٹیلیجنس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا ورکرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے طالبان قیادت پر تنقیدی مواد شائع کرنے کی صورت میں گرفتاری اور لائسنس منسوخ کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔۔۔

خبر نمبر 19

دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ہر معاشرے کے اہم ترین رکن ہونے کے باوجود آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں عورتیں قسم قسم کے تشدد کا شکار ہیں اقوام متحدہ کے مطابق ہر تین میں سے ایک عورت زندگی میں میں کم از کم ایک بار جسمانی یا ذہنی تشدد کا شکار ہوئی صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا خواتین پر تشدد ایک عالمی مسئلہ ہے جو اجتماعی توجہ اور کاوشوں کا متقاضی ہے ۔۔۔

خبر نمبر 20

آل رانڈر عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان عماد وسیم نے ٹویٹ میں کہا ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا اب وہ انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر فوکس کریں گے زکا اشرف اوربابراعظم کا عماد وسیم کو خراج تحسین کہا عماد کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔۔۔

خبر نمبر 21

اور اپنی آواز سے کئی جیتوں کو امر کرنے والے سلیم رضا کی یادیں پلے بیک گلوکار سلیم رضا کو مداخوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے سلیم رضا کے گانے کئی فلموں کی مقبولیت کا باعث بنے۔۔۔