1
پاک فوج کے 2ریٹائرڈ افسران پر بغاوت کا جرم ثابت، دونوں افسران کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل، عادل فاروق راجہ اور حید ر رضا مہدی کو سزا سنا دی گئی ۔ حیدر رضا مہدی کو 12سال اور عادل فاروق راجہ کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923کے تحت عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو جاسوسی اور ریاست مفادات کے خلاف کام کرنے پر سزا سنائی گئ ۔ دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینکس بھی واپس لے لیے گئے ، جنرل کورٹ مارشل نے دونوں افسران کو 7اور9اکتوبر کوسزائیں سنائیں ، آئی ایس پی آر
2
دونوں سابق افسران پاکستان کے اداروں کی بدنامی کا سبب تھے ، جھوٹی خبروں کو پھیلا کر دشمنوں کا کام کررہے تھے ، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئر (ر) مسعود خان کا اظہار خیال، یہ بھارتی چینل کے بڑے فیورٹ تھے ۔ ان کو بھارتی ایجنسیوں سے فنڈ آ رہے تھے ،ان کو انٹرپول کے ذریعے لایا جائے ، بریگیڈیئر (ر)وقار خان کی گفتگو ، قومی سلامتی کے تناظر میں یہ اقدام بہت اہم ہے ، ان دونوں کو دفاع کا موقع دیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئےاپنے جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، ان کو سزا دینا بہت ضروری تھا۔ دفاعی تجزیہ کار سید محمدعلی کی گفتگو، پاکستان سے باہر بیٹھ کر بغاوت پر اکسانا سنگین جرم ہے ، انہوں نے پاکستانی اداروں کے خلاف ادھم مچا رکھا تھا، دنوں کانام ای سی ایل میں ڈال کر انٹرپول کے ذریعے واپس بلایا جا سکتا ہے ۔ اب ان کا ریڈ وارنٹ جاری ہوگا۔ ماہر قانون راجہ خالد،
3
نگران وزیراعلیٰ سندھ کا شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس، واقعے میں جاں بحق افردا کی اموات پر گہرے دکھ کااظہار، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ۔ میئر کراچی کا بھی آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، عمارت میں کوئی ہنگامی راستہ نہیں تھا واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، مرتضیٰ وہاب
4
صدر کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، عارف علوی نے صدارتی دفتر کو پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقف کررکھا ہے ۔ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکاجائے ، درخواست میں استدعا ،
5
الیکشن کمیشن کا انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو مراسلہ، آئندہ عام انتخابات میں سیکورٹی سے متعلق جامع رپورٹ 27نومبر تک طلب ، صوبوں سے دستیاب سیکورٹی اہلکاروں کی کل تعداداور پلان بھی مانگ لیاگیا۔ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ۔
6
الیکشن ہونے دیں پھر پتا چلے گا کون کیا ہے ، ثابت ہو گیا پی پی کو کوئی جماعت اکیلے نہیں ہراسکتی، آنے والی نسلوں کے مستقبل کو پیپلزپارٹی محفوظ بنا رہی ہے ، ایک ایک جیالا ڈلیور کرنے میں مصروف ہے ، کوئی کہتا ہے تھرکول کا منصوبہ ہم نے بنایا، پیپلزپارٹی حقیقت تھی اور رہے گی ۔ ہم عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ، بلاول بھٹو کا دبئی کا دورہ شیڈول تھا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی میڈیا ٹاک
7
لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص ، صوبائی دارالحکومت دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ، سموگ سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، دلی فضائی آلودگی میںدنیا بھر میں سرفہرست، آلودگی کی شرح 275ریکارڈ
8
فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں، صوبے میں لاکھوں روپے جرمانے ،21افراد کے خلاف مقدمات درج ، فصلوں کی باقیات جلانے کے جرم میں مختلف اضلاع سے 7افراد گرفتار، اسموگ کی روک تھام کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
9
بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا کیس، جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا 5صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر انسانی حقوق کو طلب کیا۔ اکیس سماعتوں کے باوجود اس مسئلے پر مثبت نتائج نہ آنا آئین پاکستان کی توہین ہے ۔ کچھ لاپتہ بلوچ طلبہ گھروں کو لوٹ آئے لیکن کم از کم 50اب بھی غائب ہیں ۔ عدالتیں مظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہوتی ہیں ۔ ریاستی عہدیداروں کے سست رویے نے اعلیٰ عدالتوں پر عوامی اعتماد متزلزل کردیا۔ عدلات اس نتیجے پر پہنچی وفاقی حکومت اس معاملے پر غیر سنجیدہ ہے ، وزیراعظم، وزیر دفاع اور داخلہ کو طلب کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، پیش ہو کر بتائیں معاملے کو اہمیت کیوں نہیں دے رہے ، امید ہے وزیرعظم ،وزرا اور سیکرٹریز ٹھوس نتائج کے ساتھ پیش ہوں گے ۔ ناکامی کی صورت میں سمجھا جائے گا مندرجہ بالا افراد ریاستی کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ حکمنامے کا متن


