اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد کے قریبی علاقے شاہدرہ میں پکنک پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کی بس کھائی میں جا گری ایک لڑکی جاں بحق 19 بچے اور دو اساتذہ زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اسلام آباد میں شاہدرہ کے مقام پر بچوں کی سکول بس کو حادثہ، ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع، 20 سے زائدزخمی پولیس کے مطابق حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق جب کہ 19 بچے اور دو ٹیچر زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا،

شیخوپورہ میں واقع مقامی اوریگن اسکول کے بچے سیروتفریح کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت ہانیہ کے نام سے کرلی گئی، اس کی عمر 22 سال ہے، پولی کلینک لائے گئے زخمیوں میں دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں، زخمی بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال تک ہیں، بارہ سالہ بچے مہصم کی حالت تشویش ناک ہے جسے بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہ

چند زخمیوں کی شناخت کرلی گئی جس میں 9 سالہ حریت فاطمہ، 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ ابوبکر، 12 سالہ فیضان جمیل بھی شامل ہیں۔