1

نگران حکومت کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں کررہی، سرفراز بگٹی نے ن لیگ کی حمایت میں بیان دیا ہے تو ان سے پوچھیں ، میں ان کا ترجمان نہیں ہوں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے 8فروری کو انتخابات ہوں گے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے ، شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر کارروائی ہو گی۔ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے ، عوام سے ووٹ لینے کے لیے محرومی کا کارڈ استعمال کیاجارہا ہے ۔ ملک میں سکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں ، سیکیورٹی چیلنجز کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے ، انورالحق کاکڑ

2

دیر بالا میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن ، کارکنان کی بڑی تعداد شریک ، ضلع میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے ، علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ گولیاں لگنے سے ایک پی ٹی آئی کارکن اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے ۔ عمر ایوب کہتے ہیں حکومت نے تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیاکرنے کا حکم دیا کیا الیکشن کمیشن کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جائیں گے۔

3

دبئی جانے والوں کو الیکشن کے بعد دبئی سے بھی آگے بھجوائیں گے ، فاروق ستار کی گفت گو، کہا ایم کیو ایم ، جی ڈی اے ، دیگر جماعتوں کے ووٹ مل گئے تو ان کی قدر پی پی کے ووٹ سے زیادہ ہو جائے گی ۔ اندرون سندھ میں پی پی کا گراف نیچے آرہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کو ان کے گرائونڈ میں جا کر شکست دیں گے ۔ ملک میں قومی حکومت بنانی ہے تو ملک میں قومی ایجنڈا بھی بنائیں ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چھوٹی چیز ہے ۔ الیکشن سے پہلے اتحادیوں کے ساتھ قومی اتفاق رائے بنا رہے ہیں۔

4

کراچی کے میمن گوٹھ میں 2سال کی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق، دو ماہ پہلے بھی اسی علاقے میں ایک بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔ کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے علاقے میں پیش آیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب گٹر کے اوپر ڈھکن نہ ہونے کے سوال پر بھڑک اٹھا، کہا گٹر کے ڈھکن سلمان مراد نے یا میں نے اٹھائے ہیں ؟جن سے سوال کرنا چاہیے ان سے کرتے نہیں ہم مظلوم ، معصوم ہی نظر آتے ہیں ۔

5

لاہورمیں گاڑی کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کا واقعہ، ملزم افنان نے گاڑی تیز چلانے اور ڈرفٹنگ کا اعتراف کر لیا۔ ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ کرالیا گیا۔ رپورٹ تین سے چار روز میں پولیس کو مل جائے گی۔ ملزم کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹکل ٹیسٹ 29نومبر کو فرانزک لیب میں ہوگا۔ پولیس ملزم کے ٹیسٹ کیلئے عدالت سے مزید ریمانڈ مانگے گی۔ ملزم کے والد کو 27نومبر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے پاس پیش کیا جائے گا۔ ملزم کے والد نے موقع پر نہ ہونے کا بیان قلمبند کرا دیا۔