1
توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل 30نومبر کو سماعت کے لیے مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس زبیر جہانگیری کیس کی سماعت کریں گے۔
2
جبر کے بعد صبر اپنا کام دکھا رہا ہے ، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کورنگی میں جلسہ عام سے خطاب، آئین آمروں اشرافیہ کے نرغے میں ہے ۔ ایسا ایوان نامنظور ہے جہاں ظالم کو حکومت کرنے کا اختیار ہو، کورنگی کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ہے اور کل بھی ہوگا۔
3
نوازشریف ، آصف زرداری ، عمران وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہ بنیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی تجویز، تینوں رہنما متبادل قیادت کی راہ ہموار کریں ، متبادل قیادت سامنے لائیں ، زرداری کے قومی حکومت بنانے کے پلان سے اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
4
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا غزہ پر نہ بولنا شرمناک ہے ، پاکپتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق حکمران اپنی کرپشن بچانے کے لیے خاموش ہیں ، یہ امریکا سے ڈرتے ہیں کہ کہیں امریکی ناراض نہ ہو جائیں ۔
5
کرم میں مارٹر گولہ پھٹ گیا، 3بچے جاں بحق، بچے گولے کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے ۔
6
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار یاتریوں کی پاکستان آمد، لاہور آمد پر استقبال، سکھ یاتری 10روز پاکستان میں قیام کریں گے ۔ خوش وندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان میں عزت، پیار ملتا ہے ۔


