اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزار عاطف علی کی جانب سے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 28 نومبر کو مقرر کی گئی تھی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کیس کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔


