کراچی(ای پی آئی) سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ،
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزموں کی سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا ملزمان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی سپیشل سکواڈ سے ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں،ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور مُفتی صاحبان شامل ہیں۔ ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں۔
دہشتگردوں نے آج اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا۔ آج ۔
ملزمان کے نشانے پر کچھ غیرملکی افراد بھی تھے،ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔


