خبر نمبر 1
دو دن کی پابندیاں لاہور کی سموگ میں کمی نہ لا سکیں آج صبح بھی لاہورآلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، فضا انتہائی مضر صحت سموگ قابو کرنے کے لیے لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ ملتان ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج مزید سخت اقدامات نقل و حرکت محدود تمام بازار آج مکمل بند رہیں گے لاہور مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند، مال روڈ پر صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو اجازت، میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپس ،بیکریز،کریانہ سٹورز یوٹیلٹی سٹورز کال سینٹرز اور آئی ٹی سنٹرز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا
خبرنمبر2
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق آج سے کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا شہر میں آج بھی بوندہ باندی ہلکی بارش کے امکانات ہیں، دسمبر میں بھی بارشوں کے ایک یا دوسپیل متوقع ٹھٹہ اور حیدرآباد میں بھی بارش ہوئی تھرپارکر عمر کوٹ میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں آج بارش متوقع نشیبی علاقے زیر آب آ گئے شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں
خبرنمبر3
کراچی کے مال میں آگ سے 11 ہلاکتیں، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ، مال انتظامیہ بلڈر انجینیئر کے الیکٹرک و دیگر شامل،ایف آئی آر کے مطابق عمارت کا نقشہ غیر قانونی طریقے سے منظور کیا گیا، مقدمے میں قتل بالسبب لاپرواہی نقصان رسانی کی دفعات شامل، مال میں آگ بجھانے کے آلات ہنگامی اخراج کا راستہ نہیں تھا، کے الیکٹرک فائر بریگیڈ نے ناقص مٹیریل پر این او سی جاری کیا
خبر نمبر 4
چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں مسلسل بارہویں دن 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس سے متعلق نیب کی تفتیش جاری نیب کی تین رکنی ٹیم آج چھٹی کے روز بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالا جیل میں موجود نیب کی دوسری ٹیم بھی پہنچ گئی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر کر رہے ہیں
خبر نمبر 5
غزہ میں عارضی جنگ بندی کا تیسرا دن آج رہائی کے منتظر یرغمالیوں کی فہرست اسرائیل کو فراہم کر دی گئی دوسرے روز حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا، رہا کیے گئے اسرائیلیوں میں پانچ خواتین اور آٹھ بچے شامل، اسرائیل نے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور چھ خواتین شامل معاہدے کی خلاف ورزی اور شمالی غزہ امدادی سامان نہ پہنچنے اور معاہدہ توڑنے پر حماس نے رہائی روک دی اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ سے جنوب کی طرف جانے والوں کو چیک پوائنٹ پر گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں
خبر نمبر 6
غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کے مغربی کنارے میں مظالم جاری، جنین میں حملہ کر کے چار فلسطینی قتل کر دیے گھر کے باہر کھڑے ڈاکٹر کو گولی مار دی، رام اللہ میں بھی اسرائیلی حملے میں فلسطینی شہید مغربی کنارے میں اب تک 52 بچوں سمیت 230 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں،
خبر نمبر 7
2018 سے پہلے بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی کا شیرازہ بکھرنے لگا سابق وزیراعلی جام کمال سمیت باپ کے آٹھ اراکین نون لیگ اور دو پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے صرف 13 سابق اراکین اسمبلی بی اے پی میں ہیں
خمبر نمبر 8
وزیر اعلی سندھ کا گورکھ ہل پراجیکٹ میں گھپلوں کا نوٹس فنڈز کا غلط استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا گاڑیوں اور پٹرول کے استعمال میں بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں، 18 ڈرائیورز پرائیویٹ افراد کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں


