اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت ، عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

تفصیل کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سرِ نو ہو رہی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔