اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔
تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق عدالت میں پیش ہوئے،
فوادچوہدری کو جیل میں بہتر کلاس دیدی گئی، فیملی اور وکلا سے ملاقات کی بھی اجازت دیدی گئی،چیف کمشنر نے فوادچوہدری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔
عدالت نے فوادچوہدری کو انکی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدیا اور سابق وفاقی وزیر کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب، درخواست گزار کا وقار ملحوظ خاطر رکھا جائے،آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا۔


