1
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کیلئے چار سے چھ گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی جبکہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کیلئے صرف آدھا گھنٹہ دینے کی استدعا کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر بھی کر سکتے ہیں۔قائد ن لیگ اسلام آباد کیلئے روانہ، مریم نواز بھی ہمراہ
2
سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی۔ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔
3
اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 59ہزار240پر ٹریڈ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ،
4
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا اب تک مجموعی طور پر 10روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے ۔
5
بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرمد چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ درخواست میں موقف
6
فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت کا کیس، فواد چودھری کو جیل میں بی کلاس فراہم فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت، چیف کمشنر نے فواد چودھری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی۔ فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کرانے کی اجازت، فواد چودھری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطررکھا جائے ۔ جیل میں فیملی اور وکلاء کی ملاقات پر آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو روکا جاتا تھا۔ ایسے واقعات بھی آپ کے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس
7
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ نگران حکومت محض 90 دن کے لیے ہے، اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک چلے گا کیسے؟، 15نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے۔ نگران وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
8
سندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت، گمشدہ افراد کے معاملے میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف قدم اٹھائیں، اگر کوئی شہری از خود بھی غائب ہو گیا ہے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا ریکارڈ بیان کریں اگر کاررواائی بنتی ہے تو جیل سپرنڈنٹنڈٹ کے خلاف بھی کریں۔ جسٹس نعمت اللہ پھپپھوٹو کے ریمارکس، عدالت کی دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت،
9
نیب نے احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دیدی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔رپورٹ میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں، ری انویسٹی گیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔


