1
آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ماہرین آج سے ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تکنیکی ماہرین کا وفد ایف بی آرکیساتھ تقریباًایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پرمشاورت کرے گی ساتھ ہی ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے اور ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔ریٹیلرز کیلئےاسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کیساتھ ملکر تیار کیا جائے گا اور مزید 10لاکھ لوگوں کوٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس ادا کرنیوالوں کی تعداد60لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔
2
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔جہاں وہ یواےای کےصدرشیخ محمدبن زایدالہنیان سے ملاقات کریں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر یو اے ای پہنچ گئے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
3
جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا کیا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
4
نگران وزیراعظم انوارالحق نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کی توثیق کے بعد اسحاق ڈار سینیٹ میں بطور قائد ایوان آئینی ذمہ داری انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے اسحاق ڈارکی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع پی پی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائدایوان کسی اور کو ہونا چاہیے۔
5
طویل تاخیر کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ میں وقفے کے دوسرے روز بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا، ہفتے کے روز رات گئے حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کر دیا۔اسرائیل نے بھی 33 بچوں اور 6 خواتین سمیت 39 فلسطینی قیدی رہا کیے، آج جنگ میں وقفے کے تیسرے روز بھی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آج رہا ہونے والوں کی فہرست مل گئی ہے۔


