لندن(ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا ،زخمی ہو گئے حالت خطرے سے باہر ۔
تفصیل کے مطابق لندن میں موجود شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں، شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے ہیں۔
شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔