1
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت، نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کر دیا۔ جے آئی ٹی کے ٹی او آرز کدھر ہیں ان کا دائرہ کار کیا تھا ؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار، سپریم کورٹ نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت دی تھی ، وکیل امجد پرویز کے دلائل
2
آئی ایم ایف وفد کے ٹیکس پالیسی کے حوالے سے ایف بی آر سے تکنیکی مذاکرات آج شیڈول، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15فیصد تک بڑھانے کے لیے ٹیکس پالیسی میں ترامیم کرنےکا فیصلہ ، ایف آئی ایم کی شراکت دا ری سے کمپلائنس ایمپرومنٹ پلان مارچ 2024تک تیار کیا جائے گا۔ ٹیکس دہندگان کی معلومات پر رسک رجسٹرڈ تیار کیا جائے گا۔ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کی فہرست مرتب کی جائے گی ۔ جو آئی ایم ایف سے بھی شیئر ہو گی۔ کمپلائنس رسک مینجمنٹ کو ٹیکس پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمپلائنس رسک مینجمنٹ میں آئی ایم ایف اور ایف بی آر شراکت داری سے کام کریں گے۔ دستاویزات
3
ملک بھر میں بجلی کی پیداوارای صلاحیت 35ہزار میگا واٹ سے بھی زائد ہے ، بجلی کا ترسلی نظام ناقص ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا۔ 500کے وی کی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز میں سرمایہ کاری ہوگی۔ غازی بروکھا ٹو فیصل آباد ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنایا جائے گا۔ غازی بروکھا ٹو فیصل آباد 500کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز 2026تک مکمل ہوگا۔ منصوبے میں 490کلومیٹر مٹھیاری ، مور، ٹورحیم یار خان کی ٹرانسمیشن لائنز بھی شامل ہے ۔ ٹرانسمیشن لائن میں بجلی کی ترسیل کے آلات کی تجدید بھی کی جائے گی۔ سستی مقامی توانائی کی پیداواار سے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز
4
ملک کی معیشت میں بہتری کے مثبت اثرات، اسٹاک مارکیٹ میں 600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس 59ہزار774پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ، انٹر بینک میں ڈالر63 پیسے مہنگا، 286روپے پر ٹریڈ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا، 287روپے کا ہوگیا۔
5
بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، 2شہری شہید، ر 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر
6
190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں، اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
7
سٹی کورٹ کراچی نے علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کا معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔دوسری جانب مقدمے میں نامزد حلیم عادل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
8
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، کمشنر کراچی نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی پلازہ میںآ گ لگنے کی وجوہات کا 7روز میں تعین کرے گی۔
9
اب پولیس ڈکیتی کرے گی توہم لوگوں کو کیا منہ دکھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کہتے ہیں شہر کے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے یہ ناقابل برداشت ہے ، اسٹریٹ کرائم پر ہر صورت قابو پایا جائے ۔ شہر میں پولیس کی پٹرولنگ نظر نہیں آتی،


