1
جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا، ٹیم نے عدالت چیئرمین نیب کو 23سے 26نومبر تک کی گئی تفتیش سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا نیب نے آج بھی 30نکات پر مشتمل دستاویز پیش کر کے جسمانی ریمانڈ مانگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نیب والے 10 منٹ سوال پوچھتے ہیں پھر گپ شپ لگاتے ہیں ،
2
3 روز کے اسمارٹ لاک ڈائون کے باجوود پنجاب میں اسموگ کم نہ ہوئی ، فیصل آباد میں شہریوں کے اسموگ پر قابو پانے کیلئے مشورے، بھٹوں ، فیکٹریوں اور ٹرانسپورٹ رکھنے کا مشورہ، بازار بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اس سے اسموگ تو ختم نہیں ہو گی بیروزگاری بڑھ جائے گی۔ لاہور میں مصنوعی بارش کے منصوبے پر عمل کیلئے ورکنگ گروپ قائم ، کلائوڈ سیڈنگ کے لیے پہلا ٹرائل 4سے 6ہفتے میں متوقع ہے ، اسموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے لیے ماہرین کی ٹیم چین جائے گی۔
3
کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی ، ڈیفنس لاہور میں کار حادثے میں گرفتار ملزم کے والد شفقت اعوان کی گفتگو،کہا واقعہ ایک حادثۃ تھا بچے کی غلطی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ بیٹے پر دہشتگردی کی دفعات بھی لگا دی گئی ہیں۔ وہ بچے کو سکول پڑھا رہے ہیں دہشتگرد نہیں بنا رہے ۔ شفقت اعوان کی عبوری ضمانت میں 4دسمبر تک توسیع، آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب
4
لاہور میں کمر عمر ڈرائیور کی گاڑی کو ٹکر اور جھگڑے کے واقعے میں میڈیکل طالبہ کی ہلاکت کا کیس، مقدمے میں دفعہ 311 شامل ، دی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے تفیتش کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوونوں فریقین صلح کرنا چاہتے ہیں تو عدالت جائیں ، دفعہ 311 کا مقصد ہے صلح ہو جائے تو سرکار مقدمہ لڑے گی۔ والد طالبہ کا کہنا ہے مقدمہ نہیں لڑنا چاہتے ، طالبہ کے والد کے بیان کے بعد بچی کا ماموںکیس کا مدعی بن گیا۔ 4 نومبر کو 17سال کے عبدالرحمان نے کار کو ٹکر ماری واقعے پر پہنچنے والے عبدالرحمان کے ماموں کی فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ زخمی ہوئی ، سوسائٹی کے دروازے بند کرا کر لڑکی کے اسپتال پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی طالبہ 7روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔
5
کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کیساتھ 2 لڑکیوں کی مبینہ تصاویر وائرل، تصاویر میں نظر آنے لگی ایک لڑکی کو 2روز قبل جرگے کے حکم پر قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کے والد ، چچا اور نامعلوم سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج ، دوسری لڑکی نے عدالت میں بیان دیا اسے گھر والوں سے خطرہ نہیں، لڑکیوں کے ساتھ وائرل تصاویر میں دکھائی دینے والے لڑکے روپوش، 2012میں ایسے ہی واقعے میں جرگے کے حکم پر 5 خواتین ، 4 لڑکوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
6
کراچی آگ سے متاثرہ شاپنگ مال شواہد جمع کرنے تک سیل رہے گا۔ تفتیشی ٹیم نے مال کے بلڈر سے نقشہ طلب کر لیا۔ رکن تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ دیکھیں گے ہنگامی اخراج یا حفاظتی انتظامات تھے یا نہیں؟ کچھ شواہد ملے ہیں لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، ڈائریکٹر ریسکیو1122کاکہنا ہے شاپنگ مال میں فائر فائٹنگ کا نظام نظر نہیںآیا، ریسکیو ٹیموں کو عمارت میں داخل ہونے میں پریشانی ہوئی ، آگ سے متاثرہ افردا کو ریسکیو کرنے میں دشواری پیش آئی ۔
7
اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم، انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔


