1
سوشل میڈیا پر تصویر کیوں آئی، لڑکی کو قتل کر دیا گیا، لڑکی کے خاندان نے قتل کا فیصلہ کیا، ایک لڑکی کو مار دیا گیا، بعد میں پولیس تحقیق میں سامنے آیا لڑکیوں کی تصاویر ایڈیٹ کر کے لڑکوں کے ساتھ لگائی گئیں، ڈی پی او مختیار خان نے تصاویر ایڈیٹ کیے جانے کی تصدیق کر دی، مانسہرہ سے 200کلومیٹر دور شریال میں افسوسناک واقعہ آیا، قتل کی گئی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ قتل کے الزام میں لڑکی کا والد گرفتار، مقدمے میں نامزد مقتولہ کے چچا اور دیگر سہولتکاروں کی تلاش جاری، ڈی ایس پی مسعود خان نے بتایا کہ تصاویر میں موجود دوسری لڑکی کو عدالت پیش کیا گیا۔ اس نے بیان دیا کہ گھر والوں سے خطرہ نہیں، عدالت نے اہلخانہ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میںموجود لڑکے روپوش،
2
لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی،شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں، شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے ہیں۔شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔
3
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت، نوازشریف کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے، نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا نیب نے بیانات کے علاوہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ، نواز کو مالک اور مریم نواز سمیت دیگر بچوں کو بے نامی دار ثابت کرنے کا بوجھ پراسیکیوشن پر تھا، ہمارا موقف یہی رہا کہ چارج بھی غلط فریم ہوا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا نیب نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی مریم نواز بینفشل اونر ہیں، ن لیگ کے وکیل نے کہا نیب نے یہ کوشش ضرور کی مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، وکیل امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ نے کہا پیشی پر مشکل صورتحال ہوتی ہے نوازشریف کو حاضری سے استثنیٰ دیدیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ درخواست دائر کر دیں، اعظم تارڑ نے کہا نواز شریف خوشی سے آتے ہیں استثنا کا نہیںکہیں گے، جسٹس عامر فارو ق نے کہا پھر عدالت بلینکٹ تو آرڈر نہیں کر سکتی، سب کچھ قاعدے قانون سے ہی چلنا ہے ناں،استثنا نہیں دیں گے پر لوگوں کی تعداد کم کریں گے، مزید سماعت 29نومبر تک ملتوی ہو گئی ۔
4
میاں صاحب کا پہلے نعرہ تھا ووٹ کو عزت دو، اب نعرہ ہے ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کہتے ہیں جو زرداری نے کہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کے عاجز دھامرا نے کہا ووٹ کو عزت ملی تو نوازوزیراعظم نہیں ہوں گے۔ اگر انہوں نے لاڈلہ بن کر 18ویں ترمیم پر سمجھوتا ہوا تو تحریک چلے گی۔ دو تہائی اکثریت کے لیے 18ویں ترمیم پر سمجھوتا کیا تو نقصان صرف سندھ کا نہیں ہوگا۔
5
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کہتے ہیں پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نوازشریف کو انصاف ملنے سے جڑا ہے ، جلد انصاف سے ملک میں جلد استحکام آئے گا، انہوں نے کہا بے گناہ کو انصاف نہیں مل رہا، گناہ گار کو بیلنس کرنے کی کوشش ہے ،
6
ایلون مسک کا دورہ اسرائیل، اسٹار لنک سروس غزہ کو فراہم نہ کرنے پر اتفاق،ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا ہے جب ان پر ایک ایسی پوسٹ کو لائیک کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا۔ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔
7
اسٹاک ایکسچینج میں ایک اوریادگار دن، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔ حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔
8
القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف القادرپراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں نیب ریفرنس پر سماعت کی جس میں نیب ٹیم نے عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی سے 23 سے 26 نومبرتک کی گئی تفتیش سےآگاہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نیب نے آج بھی 25 سے 30 نکات پرمشتمل دستاویزپیش کرکے جسمانی ریمانڈ مانگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نیب والے 10 منٹ سوال پوچھتے ہیں پھرگپ شپ لگاتے ہیں۔
9
نامعلوم افراد نے اڈیالہ جیل کے باہر بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیر لیاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو نامعلوم افراد کے گروہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گھیر لیا جہاں ان افراد نے شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر عمران خان کی بہن علیمہ خان اور نورین بی بی بھی گاڑی میں موجود تھیں۔نامعلوم افراد نے بشریٰ بی بی کی گاڑی کا اڈیالہ جیل کے گیٹ تک پیچھا کیا۔


