1

ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف ناچارج صحیح فریم ہوا اور نا نیب کو پتہ تھا کہ شواہد کیا ہیں، سزائوں کیخلاف نواز شریف کی ا پیل پر سماعت میں  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس، نوازشریف عدالت میں پیش، وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت نے کرپشن الزام سے بری کیا مگر آمدن سے زائد اثاثوں میں سزا سنائی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ایک عوامی نمائندہ کے اثاثے اگر معلوم آمدن سے زائد ہیں تو بغیر کرپشن کے وہ یہ کیسے بنا سکتا ہے ؟ وکیل امجد پرویز نے کہا نیب نے تفتیش میں جے آئی ٹی رپورٹ یا گواہوں کے بیانات پر انحصار کیا، تفتیش بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے کی تھی، نیب نے گواہوں کےبیانات کے علاوہ ٹھوس شواہد نہیں دیے ، نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے آرڈرز کی روشنی میں ان کے پاس ریفرنس کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، نوازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا سمجھ سے باہر ہے کہ بنیاد ختم ہو گئی تو عمارت کیسے کھڑی رہ گئی ؟ مزید سماعت 29نومبر تک ملتوی

2

پاک اور یو اے ای کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ، اس اہم موقع پر پاکستان اور عرب اماراتی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کامتحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام، کہا بہت جلد پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

3

ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی بنوں میں خودکش حملے کی مذمت، کہا چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو آج ملک اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، دہشتگردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے ۔ دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان اور عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

4

پاکستان میں پہلی بار مرنےکے بعد جسمانی اعضا کے عطیہ اور قانونی ٹرانسپلانٹ کی تاریخ رقم،ایبٹ آبادکی57 سالہ خاتون رفعت صفتاج اپنی جان جان آفریں کے سپرد کرتےکرتے تین زندگیوں کے چراغ روشن کرگئیں، ان کے جگر اور دونوں گردوں سے 3 جانیں بچیں جب کہ جسمانی اعضا عطیہ کرنےکے نظام کی عدم موجودگی کی وجہ سے جسم کے دیگر حصے عطیہ نہ ہوسکے۔

5

سفارش اس وقت تک آتی رہے گی جب تک بااثر افراد کی نااہل اولادیں پیدا ہوتی رہیں گی، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفرراجپوت کے ریمارکس، 140سے زائد محکموں میںبھرتی کے خلاف درخواست پر سماعت میں ریمارکس دئیے کہ ہمیں پتا ہے کہ بااثر افراد کے بچے کیسے ایم بی بی ایس میںآ تے ہیں ، عدالت نے سندھ چالڈ ہیلتھ کیئر سے ملازمتوں سے متعلق رولز طلب کر لیے ۔ کہا یہاں تو سفارشی کلچر کی بھرمار ہے ،کارگردگی نہیں نہیں بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے بندہ کس کا ہے ؟ درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 12دسمبر تک ملتوی

6

تربت میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کا پانویں روز بھی میت رکھ کر دھرنا جاری، سول سوسائٹی ، عوام شریک ، شٹر ڈائون ہڑتال کاروبار بند، مظاہرین مبینہ پولیس مقابلے میں 4افراد کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

7

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ہوگا، کراچی میں 29نومبر کو فلسطینیوں سے یکجہتی کی ریلی نکلے گی۔ پریس کانفرنس میں ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ریلی شارع قائدین سے نکلے گی۔ 29نومبر کو غیر سیاسی اور غیر اختلافی پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے تاکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک جگہ اکٹھے ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکیں ۔ مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ، سماجی کارکن شیما کرمانی ، اور فہیم الزمان کہتے ہیں ریلی غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ، احتجاج کا مقصد عالمی ضمیر جگانا ہے ۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف یک زبان ہو کر ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔