1
فیض آباد دھرنا کیس تحقیقاتی کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 29نومبر کو طلب کر لیا۔ لیگی رہنما کا فیض آباد دھرنا کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے ۔
2
سعودی بری فوج کے کمانڈر کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، سعودی کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں ، دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال،
3
معیشت میں بہتری، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 100انڈیکس میں 724پوائنٹس کااضافہ، انڈیکس 59ہزار811کی بلند ترین سطح پر بند، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر مزید 27پیسے مہنگا، 285روپے 64پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو کر 287روپے میں فروخت ، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 1100روپے مہنگا ، ایک تولہ سونا 2لاکھ 17ہزار600روپے کا ہوگیا۔
4
غیر ملکیوں کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد،وزارت داخلہ کے مطابق غیر ملکی کو کسی امیدوار کی مالی مدد میں پکڑے جانے پر دستاویز منسوخ کر کے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغانیوں کو ملازمت دینے میں کوئی مدد نہ کی جائے، غیر قانونی قیام پذیر افراد کی مدد کرنے والوں کیلئے آن لائن شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا۔
5
جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات،اری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جج ہمایوں دلاور کو تین سال کے لئے بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کیا گیا، جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی، جج ہمایوں دلاور منگل سے بطور سپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔
6
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی ترقی کے لئے 8 فروری کو انتخابات اور منتخب حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ نگران حکومتوں کا مزید طول ملک کو غیر یقینی حالات میں دھکیل دے گا، انتخابات کے التواء کی افواہیں سپریم کورٹ کے فیصلے اور واضح ہدایات کے منافی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ایسی افواہیں لاتعداد نئے آئینی مسائل کو جنم دیں گی۔
7
چینی صوبہ جیانگ سو کے پولیس حکام پر مشتمل وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے پنجاب کی خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے چینی آئرن برادرز کو پگڑیاں پہنائیں۔جیانگ سو پولیس کے اعلیٰ حکام نے پنجاب پولیس کی جانب سے عزت و احترام دیئے جانے پر خوشگوار حیرت اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
3


