اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے حکم پر ،پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے جبکہ باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔


