اسلام آباد(ای پی آئی )سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی گئی ۔
سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی شیخ رشید احمددرخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔


