1
9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو، شہباز شریف کا کہنا تھا نواز شریف سے لے کر پورے شریف خاندان نے جو صعوبتیں جھیلیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، نواز شریف کے سامنے مریم کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، ہم نے جیلیں کاٹیں، نواز شریف نے جلاوطنی کاٹی اور اب پھر ملک میں واپس آئے ہیں، نواز شریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا ہے۔نواز شریف کی مخالفت اور دشمنی میں بلوچستان کی حکومت بھی گرا دی گئی، نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکا گیا۔ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو ایک سازش کی گئی، 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کی گئی، فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔صدر مسلم لیگ ن
2
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 61 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ کاروبار کے آغازپر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 323 پوانٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال اب تک 20 ہزار 830 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
3
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے۔معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 افراد کو رہا کرنے کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدی رہا کرنے پڑے، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
4
بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔
5
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جائے گی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 29 نومبر تک منظور کی تھی۔احتساب عدالت توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گی۔
6
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی چیئرمین کے عہدے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما دو حصوں میں تقسیم ہو گئے۔الیکشن کمیشن نے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔عمران خان سائفر کیس میں گرفتار ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں لہذا اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کے امیدوار نہیں ہوں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی چیئرمین شپ کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے چار ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب بھی کر لیا ہے جس کا اعلان بدھ کو کردیا جائے گا۔جبکہ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا عہدہ عارضی طور پر کسی کو دے کر پارٹی بچائی جا سکتی ہے۔
7
متحدہ کے وفد کی آج ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم آئینی ترامیم کا چارٹرن لیگ وفد کے سامنے رکھے گی۔ متحدہ آئینی ترامیم کی حمایت پر زور دے گی ۔ سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر پارٹیوں سے ہونے والی مشاورت پر گفتگو ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا آئین نے ہمارا تحفظ نہیںکیا۔ آئینی شہری اور ضلعی حکومتوں کو بھی تحفظ دے۔ ایسی ترمیم چاہتے ہیں کہ وفاق براہ راست بلدیاتی حکومتوں کو وسائل دے۔ پیسے وفاق سے ڈائریکٹ شہری حکومتوں کو ٹرانسفر ہونے چاہیں۔
8
پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کی تمام ترکوششیں بے سود، لاہور آج پھر سرفہرست،لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا جب کہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے، ویتنام کا شہر ہانوئی تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔شہری گھر سے نکلنے سے پہلے ماسک لگائیں۔طبی ماہرین
9
حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 6 روزہ جنگ بندی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید 48 گھنٹے تک بڑھایا جائے۔


