1

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے۔ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، میری کیا اوقات میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، عوام میں جذبہ نہیں ہے، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔

2

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی القادرٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلاء ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی

3

مثبت معاشی اشاریے، سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 61 ہزار کی حد عبور،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور منگل کے روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا تھا۔

4

کالعدم ٹی ٹی پی کے پاس غیرملکی ساختہ اسلحہ خطے کیلئے بڑا خطرہ بن گیا۔کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان کیخلاف دہشتگردی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے مگر حالیہ دہشتگردی کی لہرنے ایک بڑے خطرے کو جنم دیا ہے، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان طالبان کے بھرپور تعاون اور جدید غیر ملکی ساختہ اسلحے کی با آسانی دستیابی کے باعث پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے۔حالیہ دہشتگردی کی خاص بات کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی دسترس میں غیر ملکی ساختہ جدید اسلحہ کی فراوانی ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنا پر آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔فروری 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے نوشکی اور پنجگور اضلاع میں ایف سی کیمپوں پرحملے کیے، 12 جولائی 2023 کو ژوب گیریژن پر ہونے والے حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے غیر ملکی اسلحے کا استعمال کیا گیا-پاکستان میں دہشتگردی کی صورت میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی کے تمام تانے بانے افغانستان سے جا ملتے ہیں، آخر یہ غیر ملکی اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے پاس کہاں سے آ رہا ہے؟ عالمی برادری کو افغانستان میں موجود کثیر مقدار میں غیر ملکی اسلحہ اور دہشت گرد تنظیموں کا نوٹس لینا ہوگا۔

5

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو منصب سنبھالے ایک سال مکمل،مشکل ترین دور سے گزرتے ہوئے پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کے دور میں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں، ایک سال میں پاکستان غیر یقینی صورتحال سے نکل کر استحکام کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے۔29 نومبر 2022ء کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھالی، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان ان کے سپرد کی، سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 24 نومبر 2022ء کو جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

6

بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج 4 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں ہونےوالے پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے جبکہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداروں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں ہونےوالے پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے جبکہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداروں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔

7

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد موقع پر مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

8

نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل مقرر،اس سے پہلے فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے بعد نیئر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کی بطور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز تقرری کی منظوری دے دی، نیئر حسین بخاری کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔

9

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے، پرتپاک استقبال،نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔