1

بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین نامزد، شیرافضل مروت،شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےچارپانچ دوستوں نےملاقات کی، سینیٹرعلی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی الیکشن کرانے کی تجویز دی اور عبوری چیئرمین کیلئےچیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہرعلی کےنام پراتفاق کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ عبوری چیئرمین کیلئےچیئرمین پی ٹی آئی نےبیرسٹرگوہرکانام فائنل کیا ہے، اس کا اعلان آج دوبجےکیاجائےگا، اصل چیئرمین سابق وزیراعظم ہی ہیں، عارضی طورپرچیئرمین کافیصلہ کیاجارہا ہے۔

2

چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، وکیل کا دعویٰ، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کا نیا امیدوار ہو گا چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے آئینی وقانونی قدغن کے چیئرمین انٹراپارٹی الیکشن میں امیدوار نہیں ہونگے جیسے ہی آئینی وقانونی قدغن ختم ہوگی دوبارہ چیئرمین بنا دیا جائے گا۔

3

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام مکمل کرلیا۔امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی، عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مجوزہ شیڈول تیارکرلیا ہے جس کو جاری کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

4

غزہ جنگ بندی میں توسیع، سی آئی اے اور موساد سربراہ قطر پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج جنگ بندی کا چھٹا اور آخری روز ہے، قطر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں مزید توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس سلسلے میں امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے اور موساد کے سربراہان مذاکرات کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں، دونوں انٹیلیجنس سربراہان قطری وزیر اعظم اور مصری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

5

تیز رفتار ٹریلر نے اسکول وین کو روند ڈالا، 2 طالبہ جاں بحق، 10 زخمی،ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد یشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ٹریلر اور اسکول وین میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو طالبہ جاں بحق اور ڈرائیور سمیت نو طالبات زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماری، جس سے کیری ڈبے میں اسکول جانے والی دو طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ آٹھ بچے اور ڈرائیور زخمی ہیں۔

6

ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ، ایسوسی ایشنز کے ممبران ، صنعت کاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کے ٹیکس حکام سے مذاکرات جاری ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران ، صنعت کاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہ