اسلام آباد (ای پی آئی ) خاتون جج دھمکی کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی ،

چیئرمین تحریک انصاف کی بریت درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہو گئے،

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،