لاہور (ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف زمان پارک میں پولیس کی گاڑی جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ،ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں ،

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی

تفصیل کے مطابق زمان پارک میں پولیس پر ححملہ کر کے پولیس گاڑی کو جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی ،

دوران سماعت ملزمان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری ،اکبر خان اور صبغت اللہ پیش ہوئے ۔عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لئے 6 دسمبر کو طلب کر لیا