1
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزائوں کیخلاف نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت، نوازشریف اسلام آباد ہائکورٹ میں موجود ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔ امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کر دیا۔ اسحاق ڈار سمیت دیگر لیگی ورکرز اور رہنما بھی قائد ن لیگ کے ہمراہ، عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں قائد ن لیگ کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر کررکھی ہے ۔
2
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف رمضان شوگر مل ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں شہباز شریف کو طلب کیا تھا ۔ شہباز شریف نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
3
لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم،وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرائینگے:،بلوچ طلبا بازیابی کیس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے کہا کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا کی جبری گمشدگی کمیشن عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیر انسانی حقوق خلیل جارج اور لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ مجموعی طور 69 طلباء لاپتہ تھے۔اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، مزید 22 بلوچ طلباء بازیاب ہو گئے ہیں جبکہ 28 بلوچ طلباء تاحال لاپتہ ہیںجسٹس محسن اخترکیانی نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا مائنڈ بتا دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا، دو ہفتے میں ان افراد سے ملاقات کریں اور مسئلہ حل کرائیں۔نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ ازخود لاپتہ، جبری گمشدہ اورمسنگ پرسن میں فرق ہے، بیوی سے جھگڑا کر کے جانے والوں کے اہلخانہ بھی لاپتہ کمیشن میں کیسز کردیتے ہیں، البتہ کیس ٹو کیس تحقیقات کریں گے اور گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو کھانے پر دعوت دے کر ہر فرد سے بات کروں گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سرفراز بگٹی سے کہا کہ اس معاملے پر سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کریں اور ماتحت اداروں کو بلا کر پوچھیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔
4
فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقات ،معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا، کمیشن جنرل تحقیقات کررہا ہے جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی، دھرنےمیں اگر کسی نے قانون توڑا توقانونی کارروائی ہونی چاہیے ، شاہد خاقان عباسی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ تحقیقاتی کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ کمیشن نے تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ بھی دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی ایک گھنٹے سے زائد تحقیقاتی کمشین کے سامنے موجود رہے ۔
5
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا میری آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی ہے ، انہیں کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کرونگا۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل و پارٹی کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے
6
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی القادرٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلاء ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی
7
خاتون جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سول جج مرید عباس نے کیس کی سماعت کی ۔
8
لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے درمیان طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ یونین کونسل کا ریکارڈ اور خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔
9
صادق آباد ،ماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنے کی فصل کی کٹائی کیلئے گئے تھے ، حملہ آور افراد کا تعلق کوش اور شر گینگ سے ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی ہے ۔ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ، محسن نقوی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


