1
تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کل ہوں گے، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں سیاسی ٹیم اور لیگل ٹیم کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ۔کور کمیٹی کے سیاسی رہنمائوں کا موقف ہے کہ چیئرمین کا عہدہ سیااسی رہنما کو دیا جائے ، جبکہ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا عہدہ عارضی طور پر کسی کو دے کر پارٹی بچائی جا سکتی ہے ، قانونی ٹیم
2
ایف بی آر کا امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ،ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔
3
نگران وزیراعظم انواراالحق کاکڑ کی کویت سٹی میں البیان محل آمد، نگران وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نگران وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کویت کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے مصافحہ کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا کویت کی کابینہ سے تعارف کرایا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات
4
افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کا تعاون حاصل ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردوں سے جدید غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا، غیر ملکی اسلحےکی دستیابی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم طریقے سے پاکستان میں بدامنی پھیلانےکیلئے مسلط کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ ہے، اسلحہ مختلف پاکستان مخالف دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی پر حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں غیر ملکی اسلحہ اور دہشتگرد تنظیموں کا نوٹس لے
5
کان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں: راجہ پرویز، برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔
6
یوکرینی فوج نے کہا ہےکہ اس کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے۔


