1
یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 60 ہزار کی حد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نےملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔انڈیکس کھلتے ہی 611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 60 ہزار 423 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے
2
(ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ سے باہر لاکھوں ٹیکس چوروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر توانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر 25 لاکھ ٹیکس چوروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، ان میں سے ٹیکس نیٹ سے باہر 10 لاکھ بڑی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ 10 لاکھ میں سے ساڑھے 5 لاکھ کی معلومات نادرا کے تعاون سے حاصل کریں گے، ساڑھے 4 لاکھ غیر رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس ہے جنہیں نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ 2023 تک کی ریٹرن فائلرز کی تعداد 70 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے، ایف بی آر کے پاس غیر رجسٹرڈ 1 کروڑ 14 لاکھ افراد کی معلومات ہیں۔
3
بنوں: انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر حملے، ایک اہلکار شہید،صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے بنوں میں پولیس پر حملے جاری ہے، بنوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے تین واقعات میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئےمنڈان روڈ چشتہ ور پل کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا، حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارکوانسدادپولیومہم کی ڈیوٹی کیلئےجاتےوقت نشانہ بنایا گیا۔انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ کا ایک اور تلگی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادپولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں انسدادپولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
4
غزہ میں 37 دن بعد بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ یر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 2 ماہ سے زائد عرصے سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز ہونے والی عارضی جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی جارہی تھی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ”غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد ایک بچے کو زندہ نکالا گیا“۔
5
صحافیوں کے قتل میں وڈیرے سیاستدان ملوث ہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا دعویٰ، سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی رپورٹ میں لکھ دیتی ہے کہ چھاپہ مارا ملزم بھاگ گیا، صحافی عزیز میمن نے مارچ کی وڈیو بنائی اس کے بعد مار دیا گیا، ہمارے گھروں میں تو گھس جاتے ہیں،بچوں کو اٹھا لیتے ہیں، قاتل ان سے گرفتار نہیں ہوتے۔