لاہور (ای پی آئی ) مسلم لہیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 7 دسمبر کو اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔۔
نئے شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس کل 3 دسمبر کے بجائے 4 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، 4 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے۔
5 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے،
6 دسمبر کو بلوچستان کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے جبکہ 7 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اسلام آباد عدالت کی سماعت کے لیے پیش ہوں گے


