خبر نمبر1
فضائی آلودگی میں کراچی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا شہر قائد کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر باغوں کے شہر لاہور میں بھی آلودگی کے ڈیرے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ایئر کوالٹی انڈیکس 320 ریکارڈ فیصل آباد اور ملتان میں بھی اسموگ کے ڈیرے آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا سانس اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے لگیں طبی ماہرین کا بیماریوں سے بچنے کے لیے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت۔۔۔

خبر نمبر2

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کی آنکھوں میں خون اتر ایا غزہ پر پھر سے آگ وآہن کی بارش 24 گھنٹوں میں 138 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا 650 سے زائد زخمی شہدا کی تعداد 15300 سے تجاوز کر گئی اسرائیل کا ڈھٹائی سے غزا میں 400 مقامات کو نشانہ بنانے کا اعتراف بمباری سے رفاہ میں عمارت بھی تباہ کئی شہادتوں کا خدشہ حماس کی راکٹ حملوں میں ایک اسرائیل زخمی زیادہ تر میزائل حملے آئرن ڈوئم نے ناکام بنا دیے عرب میڈیا کا دعوی۔ ۔۔

خبر نمبر3

اسرائیل کی امدادی ٹرکس کو رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخلے کی اجازت امدادی ٹرکس غزہ میں داخل ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ٹرکس میں خوراک پانی اور طبی سامان موجود ہے اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد امدادی ٹرکس کا یہ پہلا قافلہ ہے ادھر سعودی عرب نے ریڈ کریسنٹ کو سات ایمبولینسز عطیہ کر دیں عرب میڈیا کے مطابق ایمبولینسز کو مصری بلال احمر نے رفاہ کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچایا۔۔۔

خبر نمبر4

حماس کے قبضے سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جتن یورپ کا غزہ میں فضائی نگرانی کا اعلان فضائی نگرانی سے قیدیوں کی رہائی کی کوششوں میں مدد ملے گی انگلینڈ کی وزارت دفاع کا عندیہ نگرانی والے طیارے غیر مسلح ہوں گے قیدیوں کی بازیابی سے متعلق معلومات صرف متعلقہ حکام کو دی جائیں گیں امریکہ کا بھی حماس کے قبضے سے قیدیوں کو رہائی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے ایک امریکی خاتون اور سات مرد لاپتہ ہیں اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے اب تک چار امریکیوں کو رہا کیا گیا۔۔۔

خبر نمبر5

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک ملک احتجاج جاری امریکہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ غزہ میں جنآ بندی کا مطالبہ آسٹریا کے شہر ویانا میں شدید برف باری کے باوجود فلسطینی کے حق میں احتجاج اسرائیلی شہری بھی اپنی ہی ریاست کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تل ابیب میں دفاعی ہیڈ کوارٹر کے باہر ہزاروں مظاہرین کا جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ادھر سکاٹ لینڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا مظاہرین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی۔۔۔

خبر نمبر6

چھ امریکی ریاستوں میں مسلم رہنماؤں کی جو بائیڈن کے خلاف مہم اسرائیل کی حمایت پر امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ میڈیا کے مطابق مہم میں منی سوٹا مشی گن ایریزونا وسکونسن پنسلوانیا اور فلوریڈا کے مسلم رہنما شامل تجزیہ کار کے مطابق مسلم رہنماؤں کی مخالفت اگلے سال صدارتی انتخابات میں اہم ثابت ہوگی۔۔۔

خبر نمبر7

مظفرآباد میں مسافر کو چ گہری کھائی میں جا گری حادثہ روڈ بڈھیارہ کے قریب دریائے جہلم کے قریب پیش آیا ڈرائیور سمیت دو افراد جان بحق تین زخمی ہو گئے کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جا رہی تھی پانچ مسافر سوار تھے نواب شاہ میں بے قابو ٹرک نے دو موٹر سائیکلز روند ڈالے حادثے میں تین سگے بھائی موقع پر جان بحق دو افراد زخمی پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب۔۔۔

خبر نمبر8

حوالات یا ڈرائیونگ لائسنس والدین فیصلہ کر لیں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی وارننگ لاہور میں تھانہ ہنجروال کی عمارت کی افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا لاہور میں 90 فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے لاہور میں 22 نئے تھانے بنائیں گے سیف سٹی کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے جلد پولیس کلچر کی حالت میں بہتری نظر آئے گی۔۔۔

خبر نمبر9

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے جانبحق شخص جرائم پیشہ نکلا مقتول سرتاج مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ملیر کے ہاشم روڈ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچہ زخمی بہاولپور میں9 ڈاکووں کا پولیس پارٹی پر حملہ مقابلے میں ڈاکو مارا گیا ملزمان ساتھی عمران کو چھڑوا کر فرار عمرکوٹ میں بھی پولیس اور ڈاکووں کا مقابلہ ملزم عمران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔۔۔

خبر نمبر10

گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ آٹھ افراد جانبحق خواتین اور بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے فائرنگ کے بعد بس میں آگ پھی لگ گئی متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک فائرنگ کا نشانہ بننے والی مسافر بس ضلع غزر سے راولپنڈی جا رہی تھی ڈپٹی کمشنر دیامر کہتے ہیں کہ ملزمان نے بس کو ٹارگٹ کیا جان بحق افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے۔۔۔

خبر نمبر11

عام انتخابات میں لاہور سے مسلم لیگ نون کے کون امیدوار ہوں گے امیدواروں کی انٹر ویوز آج ہوں گے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ امیدواروں کو سنے گا ملک احمد خان سیف ملک کھوکھر عمران نزیر بھی امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔۔

خبر نمبر12

ووٹ کو عزت دلوائیں بیعزتی مت کریں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نواز شریف پر برس پڑے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی قائد کومشورہ دیا کہ انتظامیہ کے بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں دعوی کیا کہ ساری کوششیں کرنے کے باوجود نون لیگ کے لیے الیکشن کی ہوا موافق نہیں انہیں اپنے ہی گھر پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹروں کا سامنا ہے بلاول کی تنقید پر رانا ثنا اللہ بھی بھٹ پڑے تنقید کے ذریعے ووٹ مانگنے کا تانہ بولے بلاول پورا زور لگا لیں پنجاب میں کچھ نہیں ملے گا۔۔۔

خبر نمبر13

احسن اقبال کے خلاف بیان نون لیگ کا دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی پر دانیال عزیز سے سات دن میں جواب طلب دانیال عزیز نے 92کی نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال کو مہنگائی کی ذمہ داری لینی چاہیے نون لیگ کی 16 ماہ کی حکومت میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں احسن اقبال بولے دانیال عزیز کے الزامات کا ان سے کوئی تعلق نہیں بنتا شاید دانیال عزیز میرا نام لے کر کسی اور کو سنانا چاہتے تھے پتہ نہیں وہ کیوں بلاول کی زبان بول رہے ہیں۔۔۔

خبر نمبر14

جابر حکمرانوں سے آزادی حاصل کرنے کا وقت آگیا پہلے مرحلے میں ہم سیاسی رابطے کر کے حکمرانوں کو جگا رہے ہیں ہم نے پاکستان کے حکمرانوں کو تین نکات پیش کر دیے ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر ان کو ہمارے نکات ماننا ہونگے خالد مقبول صدیقی کا گلشن اقبال ٹاون میں جلسے سے خطاب مصطفی کمال بولے جب تک مظلوم کھڑا نہیں ہوگا ظالم باز نہیں آئے گا دو کروڑ لوگ سڑکوں پر نکلے تو ظالم حکمران نہیں بچ پائیں گے فاروق ستر کہتے ہیں 4 ہزار ارب ملکی خزانے کو دے کر ہمیں صرف 40 ارب روپے ملتے ہیں۔۔۔۔

خبر نمبر15

آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور سپاہ سالار کا ایک سال مکمل عوام کا آرمی چیف کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین آرمی چیف نے دہشت گردی کے صد باب کے لیے سخت اقدامات کیے معیشت کی بہتری کے لیے بھی کام کیا 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن بارسلونا میں اوورسیز پاکستانی گلوبل فانڈیشن کے وفد کی خصوصی تقریب معروف بزنس مین اور سماجی شخصیات کی شرکت شرکا ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے اقدامات کے معترف۔۔۔

خبر نمبر16

وزیراعظم کی ہدایت پر پی سی بی نے سلمان بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے کسی کا دبا نہیں سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ میرا ہے سابق سیکٹر سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میں نے کیا تھا اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں بعض لوگوں نے پی سی بی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔

خبر نمبر17

پاکستان وویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سمیٹ لی پہلے ٹی ٹونٹی میں کیویز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی کیویز مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 127 رنز بنا سکے پاکستان وومنز ٹیم نے 18 اعشاریہ دو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا فاطمہ ثنا شاندار بولنگ پر پلے آف دی میچ قرار دوسرا ٹی ٹونٹی منگل کے روز کھیلا جائے گا۔ ۔۔