خبرنمبر1

اسرائیل نے غزہ کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہ چھوڑا خان یونس میں قطری تعاون سے تعمیر حمد سٹی کی تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے ترک ٹی وی کی صحافی ربا خالد لائیو کوریج کے دوران اپنا گھر تباہ ہوتے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں اسرائیل کی فلسطینیوں کو مصری سرحد کی طرف دھکیلنے کی کوشش نصائرات کیمپ میں متعدد گھروں پر بمباری بچوں اور خواتین سمیت تیرہ فلسطینی شہید جبالیا کیمپ، شجاعیہ، خان یونس میں بمباری سے 250 فلسطینی شہید ہوئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 52 روز سے غزہ میں بجلی نہیں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد امدادی سامان کی فراہمی رک گئی جنوبی غزہ میں فقط آٹا محدود پیمانے پر تقسیم کیا جا سکا مختصر وقفے سے حالات نہ بدلے پانی بھی میسر نہیں بیماریوں کا پھیلائو تیز ہو گیا سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد تقریبا ساڑھے پندرہ ہزار ہو گئی 40 ہزار سے زائد زخمی 60 فیصد سے زائد مکانات تباہ

خبرنمبر 2

برطانیہ کا طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان کہا یرغمالی ڈھونڈیں گے حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کر دیا حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ اسرائیلی مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اسرائیلی وزیر دفاع کہتے ہیں حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور دو بچے ہیں حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی امریکی وزیر دفاع کا اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ کہا اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں

خبرنمبر3

چند روز کمی کے بعد لاہور میں پھر سموگ کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے لگی فضائی معیار انتہائی مصرصحت دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور کا دلی کے بعد دوسرا نمبر صبح کے وقت پارٹیکو لیٹ میٹر کی تعداد 320 تک جا پہنچی کراچی کی فضا بھی انتہائی آلودہ آلودہ شہروں میں کراچی کا تیسرا نمبر

خبرنمبر4

ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد سکردو میں پارہ منفی تین ڈگری تک گر گیا کلات میں منفی دو استور اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری ریکارڈکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری رہا کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

خبرنمبر5

شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کے بعد بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی فائرنگ اور حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے ڈی سی چلاس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی جانبحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق نلتر ایک ہنزہ اور تیسرے شخص کا تعلق پالس کوہستان سے ہے تین جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی وزیر داخلہ جی بی شمسلون نے کہا کہ مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے واقعہ میں بھارت کے ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

خبرنمبر6

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے راہیں مزید ہموار ہو گئیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق ہو گیا نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں معاہدہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا معاہدہ حتمی منظوری کے لیے جی سی سی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا معاہدے کی منظوری کی صورت میں یہ جی سی سی کا کسی بھی ملک کے ساتھ 15 سال میں پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا

خبرنمبر7

جوڈیشل مجسٹریٹ مردان کا سابق سپیکر اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم عدالت نے پولیس کا اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اسد قیصر کو گزشتہ روزضمانت ہونے پر ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اسد قیصر پر نو مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے
خبرنمبر،8

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں صدارتی نظام چاہتے تھے وہ اپنے آگے کسی کو برداشت نہیں کرتے پہلے بھی پارٹی میں جعلی الیکشن ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربرا پرویز خٹک کی جیو نیوز سے گفتگو کہا سابق چیئرمین پر سائفر کیس سے دہشت گردی کا مقدمہ بننا ہے اسمبلی توڑنے کے حق میں کوئی سیاستدان نہیں تھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا کہ صوبائی اسمبلی نہ توڑی جائے جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ ملک کو نہیں چلنے دوں گا ڈیڑھ سال تک ملک میں انتشار پھیلاتے رہے جس سے ملکی معیشت متاثر ہوئی

خبرنمبر9

کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن شدید مالی مشکلات کا شکار 45 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پیٹرول پمپس مالکان نے کارپوریشن کو فیول کی فراہمی روک دی فائر بریگیڈ کے بعد صفائی کی گاڑیوں کو بھی تیل کی فراہمی بند کر دی گئی شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈ جاری نہیں کیے جا رہے

خبرنمبر10

پشاور میں گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں چھپنے والا ملزم پکڑا گیا ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے اشتہارات بھی جاری کیے گئے تھے پولیس کے مطابق ملزم کو تعلق افغانستان سے ہے