مردان (ای پی آئی )تحریک انصاف کے زیر اہتمام ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی اور صوابی میں ورکرز کنونشنز کےانعقاد پر شیر افضل مروت اور 5 سابق ایم پی ایز سمیت 100 سے زیادہ کارکنوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج

کنونشنزکے انعقاد پر مردان کے پولیس اسٹیشن جبرکے ایس ایچ او ہمایون خان اور اور تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔

مرادن میں درج ہونے والے مقدمے میں تحریک انصاف کے شیر افضل خان مروت، 5 سابق ایم پی ایز افتخارعلی مشوانی، عبدالسلام خان آفریدی، ظاہرشاہ طورو، امیر فرزند خان، طفیل انجم، پی ٹی آئی کے صوبائی میڈیا ایڈوائیزر انجنیئرعادل نواز، ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری فیصل انورایڈوکیٹ، تحصیل تخت بھائی کے صدر اختشام خان ایڈوکیٹ سمیت 105 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں نامعلوم ورکرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

صوابی میں ورکرزکنونشن کا انعقاد پر شیر افضل مروت سمیت21 مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔