خبر نمبر 1
اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے خان یونس میں اب تک کی سب سے شدید بمباری صیہونی فورسز نے غزہ میں تین روز کے دوران 400 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جبالیہ کیمپ اور النصر ہسپتال کے اطراف بھی حملے مزید 300 سے زائد فلسطینی شہید 650 زخمی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر،غزہ شہر کو پانی پہنچانے والی مین سپلائی لائن بھی متاثر عالمی طاقتوں کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی کوششیں جاری
خبر نمبر 2
امریکی نائب صدر کا اسرائیلی بمباری سے نہتے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کہتی ہیں غزہ سے آنے والی ویڈیوز دل دکھانے والی ہیں کمیلا ہیرس کا 16 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت سے گریز دس ہزار بچوں اور خواتین کے قتل پر اسرائیل کو عالمی عدالت لیجانے کا تزکرہ بھی نہ کیا
خبر نمبر 3
میاں صاحب ووٹ کو عزت دیں ووٹ کے بےعزتی نہ کریں وہ سمجھتے ہیں کہ بادشاہ کی طرح آئیں دربار میں حاضری لگوائیں اس طرح ہوا بنتی ہے انہیں اپنے گھر پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹروں کا سامنا ہے کوششیں کرنے کے باوجود ان کی ہوا نہیں بن رہی عوام ہی ہوا بناتے ہیں عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں سب کو عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا میاں صاحب انتظامیہ کی مدد کی بجائے اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں میاں صاحب کا جلسہ جس طرح کروایا گیا اس سے اچھا تاثر نہیں بنا 2018 میں ایک شخص کو کہا گیا کہ وہ فرشتہ ہے اور باقی سب کرپٹ ہیں 2023 میں کسی اور کو فرشتہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ہر الیکشن میں کچھ لوگ تاثر دیتے ہیں کہ ان کی حکومت آنے والی ہے پیپلز پارٹی آٹھ فروری کو عام انتخابات میں سرپرائز دے گی، بلاول بھٹو کی کوئیٹہ میں نیوز کانفرنس
خبر نمبر 4
ملک کے حکمرانوں کو تین نکات پیش کیے ہیں یہ تین نکات مان لو کہیں چھ نکات دوبارہ نہ آ جائیں 15 سال سے ایسے حکمران ملے جنہوں نے ملک کو لوٹا اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اب سکیورٹی رسک بن چکے ظالموں اور جابروں کا خاتمہ اب دنیا دیکھے گی خالد مقبول صدیقی کا کراچی میں خطاب
خبر نمبر 5
پنجاب میں ڈینگی کے وار مزید 97 مریض رپورٹ لاہور میں نئے 61 کیس سامنے آئے گوجرانوالہ ملتان اور دیگر کئی شہروں میں بھی متعدد افراد موذی مرض کا شکار رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1400 سے زائد ہو گئی


