پشاور (ای پی آئی )خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتين دہشت گردی میں ملوث پائی گئیں، انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران 51 خواتین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہے، جن میں سے فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ،13 اغوا اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں 2 خواتین ہھتہ خوری، 3 دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں ۔پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء ، اور دو بھتہ خوری میں پشاور سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔