خبر نمبر1

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دبئی میں لیونگ انڈس انیشییٹو کی تقریب سے خطاب ہولے یہاں سب کی موجودگی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے مشترکہ طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا وقت کی ضرورت قرار دے دیا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کا عزم بھی دہرا دیا۔۔۔

خبر نمبر2

لاہور پرانے کا دعوی کرنے والے چار بار ملک کے اقتدار میں آئے پیپلز پارٹی نے ایک شہر نہیں پورے ملک کے لیے کام کیے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی نیوز کانفرنس بولے ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا صرف پیپلز پارٹی کا ہے میزائیل ٹیکنالوجی بے نظر بھٹو اور سی پیک آصف علی زرداری نے دیا شرجیل میمن نے نون لیگ سے لڑائی کا تاثر بھی مسترد کر دیا کہا چیئرمین بلاول بھٹو اپنے دور جاری رکھیں گے صرف عوام کی مدد سے پیپلز پارٹی واضح اکثریت اور تاریخی فتح حاصل کرے گی۔۔۔

خبر نمبر3

نون لیگ کے ناراض رہنما سے پیپلز پارٹی کا رابطہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو شمولیت کی دعوت دے دی مفتاح اسماعیل نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت کی فی الحال تردید کر دی مفتاح اسماعیل پہلے ہی بطور جنرل سیکرٹری نون لیگ کے عہدے سے مستحق ہو چکے ہیں۔۔۔

خبر نمبر4

مردان کی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اسد قیصر کو گزشتہ روز رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا صوابی میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی شیر افضل مروت سمیت 21 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی۔۔۔

خبر نمبر5

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توسیع کی راہ ہموار ہو گئی نگران وزیر اطلاعت مرتضی سولنگی نے تصدیق کر دی ٹویٹ میں واضح کیا کہ پاکستان اور جی سی سی میں آزاد تجارتی معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا منظوری پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔۔۔

خبر نمبر6

نگران وزیراعلی پنجاب کامویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز کی وصولی پر کاروائی کا حکم میٹ ایکسپورٹرز ایسوسییشن کے وفد سے ملاقات میں محسن نقوی نے گوشت کی برآمدات پانچ گنا تک بڑھانے کا پلان مانگ لیا میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی واضح کیا کہ گوشت کی پیداوار اور برآمد بڑھانے سے خوشحالی آئے گی۔۔۔

خبر نمبر7

اسرائیلی بربریت پر دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار یمنی حوثیوں نے حماس کی مدد کے لیے جنگجوؤں کی بھرتیاں شروع کر دیں صنعا میں ہزاروں جنگجوؤں کی پریڈ نے بیک ہیبت طاری کر دی ہے بھرتی کیے گئے تمام جنگجوؤں کو اسرائیل سے لڑنے کے لیے غزہ بھیجنے کا اعلان۔۔۔

خبر نمبر8

درد سے چیختے مریضوں کا فرش پر ہی علاج ورلڈ ہیڈ آرگنائزیشن نے غزہ کے اسپتالوں کے حالات کو ناقابل بیان قرار دے دیا النصرہسپتال میں گنجائش سے تین گنا زیادہ مریض ہیں صورتحال ناقابل تصور ہے اسرائیلی بمباری کی زد میں آنے والے کئی زخمی اب تک سڑکوں پر پڑے ہیں ڈبلیو ایچ او کے سربرا ٹیڈروس نے زمینی حقائق سے آگاہ کر دیا۔۔۔

خبر نمبر9

امریکہ غزہ کے محاصرے یا سرحدوں کے دوبارہ تعین کی اجازت نہیں دے گا نائب امریکی صدر کملا ہیرس کا اسرائیل کو انتباہ دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران تلقین کی کہ اسرائیل غزہ میں فوجی مقاصد جاری رکھے تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا بھی خیال رکھے امریکی نائب صدر اسرائیلی حملوں میں بے گناہوں کی شہادتوں کا بھی اعتراف کر لیا غزہ سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز دل دکھانے والی قرار دے دیں۔۔۔

خبر نمبر10

امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں حکام سے اجازت لے رکھی تھی جیل حکام نے عین ملاقات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا سینیٹر طلحہ نے ملاقات کی اجازت نہ دینے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔۔۔

خبر نمبر11

چلاس کے قریب فائرنگ سے جانبحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا وزیراعلی گلگت بلتستان گلبرخان فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد کی شرکت نگران وزیراعظم نے واقعہ ملک دشمن عناصر کی سازش قرار دے دیا باور کرا دیا کہ امن سبوتاز کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے نگران وزیر داخلہ کی بھی واقعے کی مذمت بولے قوم کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔۔۔

خبر نمبر12

لوک گیتوں پر رقص ماحول خوشیوں کا سندھ کے ثقافتی دن پر رنگوں کی بہار آگئی سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے پر شہر شہر ریلی اور تقریبات سینٹرل جیل کراچی میں قیدی اور اہلکار بھی جھوم اٹھے کراچی آرٹس کونسل کا احاطہ بھی سندھی دھنوں سے گونج اٹھا سکھر پریس کلب کے باہر پانچ ہزار سال پرانی ثقافت کے علمبردار پہنچ گئے بلاول بھٹو نے سندھ کی سدا بہار ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور خوبصورت تہذیب قرار دے دی یوم ثقافت پر اپنے پیغام میں بولے سندھ کے لوگ تاریخی طور پر پرامن رواداری پسند اور وطن دوست ہیں۔۔۔

خبر نمبر13

کراچی میں سندھ رینجرز کے زیر اہتمام سائیکل ریلی 50 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ریلی کا مقصد شہر میں امن کی فضا کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف شہری اور راغب کرنا تھا ریلی کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے شرکا کی کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف۔۔۔

خبر نمبر14

آج معذور افراد کا عالمی دن ثقافتی سماجی اور سیاسی پہلوں میں معذور افراد کے مسائل سے آگاہی اسلام آباد میں واک کا اہتمام مختلف شعبہ ہے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت معذور افراد کو داد رسی کر کے کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے شرکا کا اظہار خیال۔۔۔

خبر نمبر15

اور حق گوئی کے لیے مشہور پنجابی شاعر استاد دامن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال بیت گئے ان کا انقلابی کلام آج بھی لہو گرمانے کا باعث استاد دامن نے عمر بھر مزدوروں کسانوں غریبوں اور مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی مرتے دم تک وطن سے محبت کا درس دیتے رہے تین دسمبر 1984 کو استاد دامن خالق حقیقی سے جا ملے۔۔۔