خبر نمبر 1
غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے ہزاروں بچوں سے ان کا بچپن چھین لیا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے کہیں بچے والدین سے تو کہیں والدین بچوں سے بچھڑ گئے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد ملبے سے ریسکیو کیے گئے زخمی بہن بھائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی زخمی بہن بار بار بھائی سے اپنے خاندان کے بارے میں پوچھ رہی تھی بھائی کے پاس زخمی بہن کے سوالات کا کوئی جواب نہیں تھا
خبر نمبر 2
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے ایک تیر سے تین شکار پریس کانفرنس میں نون لیگ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر تاک تاک کر وار کہا مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کو کل یاد آیا کہ انہوں نے لاہور بنایا ہے یہ پیغام ہے کہ وہ لاہور کو ہی پاکستان سمجھتے ہیں احسن اقبال کی جماعت نے تین بار ملک پر حکومت کی پاکستان کے لیے کیا کیا ایم کیو ایم اور نون لیگ کا اتحاد صفر جمع صفر کے مترادف ہے اس بار بھی پی پی الیکشن میں مخالفین کو شکست دے گی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہو چکے معاملہ شاید عدالت میں جائے گا
خبر نمبر 3
دانیال عزیز کے احسن اقبال پر الزامات نون لیگ نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا احسن اقبال نے کہا دانیال عزیز کے الزامات پر افسوس ہوا نہیں معلوم دانیال عزیز بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیوں بول رہے ہیں دانیال عزیز پرانے سیاستدان ہیں ان سے توقع نہیں تھی دانیال عزیز کی پھر الزامات کی تکرار جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کہا کہ احسن اقبال ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں مریم اورنگزیب پر بھی تنقید کہا مسلم لیگ نون پی ٹی آئی کے مقابلے میں متبادل بیانیہ نہیں بنا سکی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کر دیا لیکن لوگ ایک ہفتے میں سب کچھ بھول گئے ابھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا
خبر نمبر 4
نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ رقم کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ہم اس کامیابی پر بہت خوش ہیں پاکستان وومن کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر فاطمہ ثناء کا خوشی کا اظہار دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کے لیے پرعزم پاکستان نے ہدف 19 اوور میں حاصل کر لیا کیویز ویمن نے چھ وکٹوں پر 127 رن بنائے تھے
خبر نمبر 5
بھارت کی چار اہم ریاستوں میں سے تین میں بی جے پی کو برتری حاصل بھارت کی چار اہم ریاستوں میں انتخابات کے بعد ووٹنگ کی گنتی جاری بی جے پی کو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان میں برتری حاصل تلنگانہ میں اپوزیشن جماعت کانگرس آگے ہے چاروں ریاستوں میں گزشتہ ماہ ووٹنگ ہوئی تھی بھارت میں مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں نتائج مودی کی مقبولیت بڑھنے کا اشارہ ہیں، ماہرین


