خبر نمبر 1
شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر فائرنگ سے جانبحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ جی بی اسکاؤٹ ونگ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وزیراعلی جی بی اور فورس کمانڈر شریک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری نگران وزیراعظم کی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کہا کہ امن کو تباہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے
خبر نمبر 2
ہم نے سیاست میں دینی اور مذہبی شناخت برقرار رکھی وہ رویے اپنائے جن میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کا ملتان میں کارکنوں سے خطاب کہا کہ اختلاف میں انہیں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں پاکستان کے سکھوں عیسائیوں اور ہندوؤں کے بھی حقوق ہیں اقتدار ملا تو ملک کے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کریں گے
خبر نمبر 3
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2022 تک بیرسٹر گوہر کے قائد آصف علی زرداری تھے بانی پی ٹی آئی اپنے پرانے ساتھیوں پر اعتبار کرنے کےلئے بھی تیار نہیں ہیں ایک سال میں زرداری کا تراشا ہوا ہیرا اتنا پسند آیا کہ پارٹی اسے دے دی اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے ساری عمر دھوکے دیے ہوں اس کا دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے کوئی شرم کوئی حیا کا مقام ہے
خبر نمبر 4
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اور حلقہ بندیوں کی حتمی رپورٹ پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات ہوگی
خبر نمبر 5
عدالت میں درخواست دیں گے کہ میڈیا کو سائفر کیس کی کوریج کرنے کی اجازت دی جائے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کی جیو نیوز سے گفتگو کہا کہ پہلی سماعت میں تین صحافیوں کو کوریج کرنے کی اجازت ملی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سائفر کیس اوپن ٹرائل ہے
خبر نمبر 6
عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی ہے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کا پشاور میں جلسے سے خطاب کہا پختونوں کے حقوق کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں اسلام کے نام پر اسلام آباد کے حصول کی لڑائی لڑی جا رہی ہے
خبر نمبر 7
موسمیاتی تبدیلی کا ایک اور اثر بحر انٹارٹک میں دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئر نے ہلنا شروع کر دیا 4 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا یہ گلیشیئر نیویارک کے رقبے سے تین گنا بڑا ہے گلیشیئر 30 سال پہلے ساحلی پٹی سے جدا ہوا تھا
خبر نمبر 8
4 سے 12 دسمبر تک امریکی عہدیداروں کے مختلف وفود پاکستان کا دورہ کریں گے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا بیان کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے کہا کہ امریکی عہدے داروں کے یہ دورے امریکہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر پاکستان کے جاری مذاکرات کا حصہ ہیں


